وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حضرت علی سے متعلق اپنا بیان واپس لیں : مولانا کلب جواد نقوی

مولانا کلب جواد نقوی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں اپنی ریلیوں میں حضرت علی یا بجرنگ بلی کے نام پر ووٹ نہیں مانگ رہی ہیں تو وزیر اعلی یوگی ایسے بیانات کیوں دے رہے ہیں ۔

Apr 11, 2019 03:38 PM IST | Updated on: Apr 11, 2019 03:38 PM IST
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حضرت علی سے متعلق اپنا بیان واپس لیں : مولانا کلب جواد نقوی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازع بیان "ایس پی ، بی ایس پی اور کانگریس کو علی پر تو ہمیں بجرنگ بلی پر بھروسہ" کی مجلس علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ایسے بیان کی مذمت کی تھی اور آج بھی کررہے ہیں ۔

مولانا کلب جواد نقوی نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں اپنی ریلیوں میں حضرت علی یا بجرنگ بلی کے نام پر ووٹ نہیں مانگ رہی ہیں تو وزیر اعلی یوگی ایسے بیانات کیوں دے رہے ہیں ۔ اگر کوئی سیاسی پارٹی کہہ رہی ہوتی کہ ہم حضرت علی کے نام پر الیکشن لڑ رہے ہیں تو وزیر اعلی یوگی بھی کہہ سکتے تھے کہ ہم بجرنگ بلی کے نام پر الیکشن لڑیں گے ، جبکہ یہ بھی مناسب نہیں ہے۔

Loading...

مولانا نے مزید کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کے وزیر اعلی ہیں ، ان کو ایسے بیانات سے بچنا چاہئے ۔ ہم ان کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیان کو واپس لیں کیونکہ حضرت علی صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ ہر قوم اور مذہب میں مانے جاتے ہیں ۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان سے حضرت علی کے سبھی چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ، انہیں اپنا بیان واپس لینا چاہئے ۔

Loading...