تبدیلی مذہب کیس: مولانا کلیم صدیقی جیل سے رہا، پچھلے ماہ ملی تھی ضمانت

تبدیلی مذہب کیس: مولانا کلیم صدیقی لکھنو کی جیل سے رہا، پچھلے ماہ ملی تھی ضمانت

تبدیلی مذہب کیس: مولانا کلیم صدیقی لکھنو کی جیل سے رہا، پچھلے ماہ ملی تھی ضمانت

Maulana Kaleem Siddiqui News: مولانا کلیم صدیقی کو لکھنو جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ انہیں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے گزشتہ ماہ پانچ اپریل کو ضمانت دیدی تھی ۔ مولانا کو سال 2021 میں یو پی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا تھا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : مولانا کلیم صدیقی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ انہیں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بینچ نے گزشتہ ماہ پانچ اپریل کو ضمانت دیدی تھی ۔ مولانا کو سال 2021 میں یو پی اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے گرفتار کیا تھا ۔ ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ میں جسٹس سروج یادو اور اے آر مسعودی کی بینچ نے مولانا کلیم صدیقی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا تھا ۔ مولانا پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی طریقہ سے تبدیلی مذہب کرانے کا الزام لگایا گیا تھا ۔

    دراصل مولانا کلیم صدیقی کا نام عمر گوتم معاملہ کی جانچ کے دوران سامنے آیا تھا ۔ یو پی اے ٹی ایس نے تبدیلی مذہب کے الزام میں مولانا محمد عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کو گرفتار کیا تھا ۔ اس دوران پولیس نے دعوی کیا تھا کہ یہ شخصیات مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کا ریکیٹ چلا رہی تھیں ۔

    اسی سلسلہ میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری ستمبر 2021 میں میرٹھ سے کی گئی تھی ۔ مولانا کی سرگرمیاں مشکوک ہونے کا دعوی کیا گیا تھا ۔ یوپی پولیس نے اس وقت دعوی کیا تھا کہ مولانا کلیم صدیقی ملک کا سب سے بڑا تبدیلی مذہب کا ریکیٹ چلارہے ہیں ۔

    علاوہ ازیں مولانا پر غیر مسلموں کو گمراہ کرنے، ڈر دکھاکر تبدیلی مذہب کرانے اور انہیں دعوت کے کاموں کیلئے تیار کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا ۔ الزام لگایا گیا تھا کہ ان کاموں کیلئے بیرون ممالک سے بھی بڑی فنڈنگ کی جارہی ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ان غیر قانونی پیسوں کا استعمال کرکے بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کیا جارہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: سپریا سولے اور اجیت پوار کا پارٹی میں کیا ہوگا رول؟ این سی پی نے دیا یہ جواب


    یہ بھی پڑھئے: Hajj 2023: حج پر جانے سے پہلے خواتین کو اسپیشل فٹنس ٹریننگ، ہورہا یوگا سیشن، جانئے کیوں؟



    الزام تھا کہ مولانا کلیم صدیقی کی ٹرسٹ کو بحرین سے ڈیڑھ کروڑ اور غیرملکی فنڈنگ سے تین کروڑ روپے ملے تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: