اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں مولانا محمود مدنی شامل، پرسن آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا

    دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں مولانا محمود مدنی شامل، پرسن آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا ۔ فائل فوٹو ۔

    دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں مولانا محمود مدنی شامل، پرسن آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا ۔ فائل فوٹو ۔

    The World's 500 Most Influential Muslims 2023 : دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ہندوستان سے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہیں دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ہندوستان سے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہیں دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے ۔ مولانا کو پرسن آف دی ایئر 2023 قرار دیا گیا ہے ۔ یہ فہرست اردن کے این جی او دی رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ ( آر اے بی آئی آئی ٹی) نے جاری کی ہے ۔ یہ ایک اسلامک این جی او ہے ۔ این جی او کی طرف سے 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبد العزیر السعود ہیں ۔ وہیں دوسرے نمبر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جگہ دی گئی ہے ۔

      بتادیں کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سنٹر نامی ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں بااثر 500 مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری اور آزاد انسٹی ٹیوٹ ہے، جو عمان میں واقع ہے۔ یہ اردن کی ہاشمی سلطنت کے دارالحکومت رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ کے تحت کام کرتا ہے۔

      شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود 2023 میں سب سے زیادہ بااثر مسلمان کیوں بنے؟

      شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے متولی ہیں۔ انہوں نے جنگ زدہ اور آفات سے متاثرہ ممالک کو 4 بلین ڈالر کا عطیہ دیا ہے اور پانچ عالمی ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ہے۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں اسلام کے تبلیغ کے لیے شاہ سلمان کی کوششوں کو اس فہرست میں سراہا گیا ہے۔ سعودی عرب کی مالی امداد کی وجہ سے سلفیت عالمی سطح پر پھیلی ہے۔ سعودی عرب خود بھی اپنی پرتشدد شاخوں کی وجہ سے اپنے پرتشدد واقعات کا نشانہ بن گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: مرزا غالب کا 225 واں یوم پیدائش: اردو کے عظیم شاعر اب بھی اپنےپڑھنے والوں کے دلوں میں زندہ


      یہ بھی پڑھئے: ’ملک میں غیر بی جے پی زیر اقتدار ریاستی حکومتوں کا تختہ الٹنا BJP کا اصل مقصد‘ کے سی آر



      2023 کے سرفہرست 10 بااثر مسلمان:

      شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود

      رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای

      امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی

      صدر رجب طیب ایردوان

      شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین

      جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی

      ایچ ایم کنگ محمد ششم

      صدر شیخ محمد بن زاید النہیان

      آیت اللہ سید علی حسین السیستانی

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: