ہوم » نیوز » وطن نامہ

چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے لئے عمرکی حد 65 سال مقرر

سلامتی امورکی کمیٹی  نے منگل کوتاریخی فیصلہ لیتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ وجود میں لانے، اس کےکردار، ضابطےاورچارٹرکوآج منظوری دے دی تھی۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کا سکریٹری بھی ہوگا۔

  • Share this:
چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے لئے عمرکی حد 65 سال مقرر
اگر اس تجویز پر مہر لگتی ہے تو فوج میں تین سال کے لئے عام ہندوستانی شامل ہوسکیں گے۔ علامتی تصویر

نئی دہلی: حکومت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کےعہدے کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال رکھنےکےلئے ضوابط میں ترمیم کیا ہے۔ وزارت دفاع کےذریعہ جاری ایک نوٹیفکیشن کےمطابق آرمی رولس 1954 میں تبدیلی کی گئی ہیں۔ سلامتی امورکی کمیٹی  نے منگل کوتاریخی فیصلہ لیتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ وجود میں لانے، اس کےکردار، ضابطےاورچارٹرکوآج منظوری دے دی تھی۔


سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کا سربراہ ہوگا اوروہ چاراسٹارکے رینک والا جنرل ہوگا۔ ضوابط کے مطابق آرمی چیف سربراہ زیادہ سے زیادہ تین سال یا 62 سال کی عمرتک، جو بھی پہلےآئے، خدمت کرسکتےہیں۔ مرکزی وزیراطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکرنے بتایا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں اس تجویزکو منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سی ڈی ایس کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہوں کے برابر ہوگی۔ وہ وزیر دفاع کے تحت بنائے جانے والے فوجی امورکے محکمہ کا بھی سربراہ ہوگا۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کا سکریٹری بھی ہوگا۔


نئے فوجی محکمہ کی ہوگی تشکیل


حکومت نے وزرات دفاع کے تحت فوجی امورکا نیا محکمہ بھی بنانےکا فیصلہ کیا ہے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فوجی معاملوں کے محکمہ کے سربراہ ہوں گے ۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کا سکریٹری بھی ہوگا۔ سال 1999 میں کارگل جائزہ کمیٹی نے حکومت کوسنگل فوجی مشیرکے طورپرچیف آف ڈیفنس اسٹاف کی منظوری کا مشورہ دیا تھا۔ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویزکو منظوری دی گئی۔
First published: Dec 29, 2019 09:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading