نئی دہلی: علیحدگی پسند لیڈر یٰسین ملک کو لے کر سیکورٹی ایجنسیوں کو بڑا الرٹ جاری ہوا ہے۔ یہ الرٹ ملک کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ تقریباً 6 سے 7 حساس الرٹ سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران کے علاوہ دہلی پولیس کو ملے ہیں، جس میں باقاعدہ لکھا گیا ہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل نمبر 7 کے ایک الگ وارڈ میں بند علیحدگی پسند لیڈر یٰسین ملک کی سزا کی مخالفت میں دہلی این سی آر میں دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا جاسکتا ہے۔
ملک کی راجدھانی اور این سی آر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ الرٹ کے مطابق، جس دن یٰسین ملک کو این آئی اے کورٹ نے قصور وار قرار دیا تھا۔ اسی دن سے مسلسل دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کو الرت جاری کرکے بتایا گیا ہے کہ یٰسین ملک کو قصور وار قرار دیئے جانے کی مخالفت میں اس کے ہارڈ کور حامی اور اس کے قریبی دہشت گرد تنظیموں کے سربراہ سرحد پار سے دہلی این سی آر میں دہشت گردانہ حملے کا پلان بنائے ہوئے ہیں، جس کو لے کر دہلی این سی آر میں اینٹی ٹیرر میجر لئے جائیں۔ خاص طور پر ٹو وہیلر پر نظر رکھی جائے جو بغیر نمبر پلیٹ یا مشتبہ نمبر پلیٹ سے متعلق نظر آئے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اس الرٹ کے بعد مستعد ہے۔
برہان وانی انکاونٹر کے 30 منٹ بعد ہی مجھے گرفتار کرلیا: کورٹ روم میں یٰسین ملکواضح رہے کہ این آئی اے نے یٰسین ملک کے لئے پھانسی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد کورٹ میں اپنی دلیل رکھتے ہوئے یٰسین ملک نے کورٹ میں کہا، ’برہان وانی کے انکاونٹر کے بعد 30 منٹ کے اندر ہی مجھے گرفتار کرلیا گیا۔ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے مجھے پاسپورٹ تقسیم کیا اور مجھے ہندوستان نے لیکچر دینے کی اجازت دی، کیونکہ میں مجرم نہیں تھا۔ یہاں تک کہ جج نے کہا کہ اس معاملے سے پہلے یٰسین ملک کے خلاف کوئی معاملہ یا مقدمہ نہیں چل رہا تھا۔
یٰسین ملک نے کہا- 1994 کے بعد میں نے گاندھی جی کے اصولوں کو اپنا لئےیٰسین ملک نے یہ بھی کہا کہ 1994 میں ہتھیار چھوڑنے کے بعد میں نے مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل کیا ہے اور تب سے میں کشمیر میں پُرامن سیاست کر رہا ہوں۔ کورٹ روم میں یٰسین ملک نے کہا کہ 28 سالوں میں اگر میں کہیں دہشت گردانہ سرگرمیوں یا تشدد میں شامل رہا ہوں، ہندوستانی انٹلی جنس اگر ایسا بتا دیں تو میں سیاست سے بھی ریٹائر منٹ لے لوں گا، پھانسی منظور کرلوں گا۔ 7 وزرائے اعظم کے ساتھ میں نے کام کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔