ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ایسا’مئی‘پھرکبھی نہ آئے،کووڈ۔19کی دوسری لہرکےدوران دہلی اورپنجاب میں ریکارڈاموات 

عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کی دورسری لہر کے دوران ہندوستان میں پچھلے چند ماہ ایسے گذرے ہیں، جس میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مثبت کیسوں اور اموات کی مسلسل اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔

  • Share this:
ایسا’مئی‘پھرکبھی نہ آئے،کووڈ۔19کی دوسری لہرکےدوران دہلی اورپنجاب میں ریکارڈاموات 
علامتی تصویر

مستقبل میں جہاں سال 2019 کورونا وائرس (COVID-19) کی وبا کے طور پر یاد کیا جائے گا، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ وہیں سال 2021 ہندوستان اور دیگر ممالک میں کوورنا وائرس کی نہایت ہی مہلک، خطرناک اور جان لیو دوسری لہر کے طور پر بھی یاد کیا جائے گا۔ کیونکہ مئی 2021 میں کورونا وبا نے ہندوستان میں پورے نظام طب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔


عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کی دورسری لہر کے دوران ہندوستان میں پچھلے چند ماہ ایسے گذرے ہیں، جس میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مثبت کیسوں اور اموات کی مسلسل اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔دہلی میں مئی 2021 میں کووڈ موت کی شرح (سی ایف آر) 2.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ، جو اس مہینے کے دوران قومی اوسط سے (1.3 فیصد) دوگنی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اتراکھنڈ میں بھی قومی اوسط سے دگنا بالترتیب 2.8 فیصد 2.7 فیصد سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ کووڈ کی وبا شروع ہونے کے بعد کسی بھی ملک کے ذریعہ یہ سب سے زیادہ ماہانہ تعداد ہے۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


دارالحکومت میں مئی میں 8090 اموات اور تقریبا 2.8 لاکھ واقعات رپورٹ ہوئے، جس کا ترجمہ 2.92 فیصد سی ایف آر میں ہوا۔ اس سال مہا کمبھ (Mahakumbh) کے مقام اتراکھنڈ میں مئی میں وائرس سے ہونے والی اموات میں 59 فیصد کی اطلاع ملی ہے۔

نیوز18 کے تجزیہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مہینے میں اوسطا فی گھنٹہ 165 افراد اس انفیکشن سے فوت ہوئے ہیںدہلی میں مئی میں کووڈ موت کی شرح (سی ایف آر) 2.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو اس مہینے کے دوران قومی اوسط سے (1.3 فیصد) دوگنی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب اور اتراکھنڈ میں بھی قومی اوسط سے دگنا بالترتیب 2.8 فیصد 2.7 فیصد سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں جو کووڈ کی وبا شروع ہونے کے بعد کسی بھی ملک میں ایک مہینہ میں سب سے زیادہ اموات ہے
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 02, 2021 08:08 PM IST