بی ایس پی صدر مایاوتی کا بڑا اعلان۔ نہیں لڑیں گی لوک سبھا الیکشن

یوپی کی لوک سبھا کی 80 سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں

Mar 20, 2019 01:38 PM IST | Updated on: Mar 20, 2019 01:39 PM IST
بی ایس پی صدر مایاوتی کا بڑا اعلان۔ نہیں لڑیں گی لوک سبھا الیکشن

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی: فائل فوٹو

بی ایس پی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات کی تیز ہوتی سیاسی رسہ کشی کے درمیان ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ لکھنئو میں ایک پریس کانفرنس میں مایاوتی نے کہا کہ وہ اس بار کا لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ اس دوران بی ایس پی صدر نے بی جے پی پر نشانہ بھی سادھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا’’ میں جب چاہوں لوک سبھا کا الیکشن جیت سکتی ہوں۔ ہمارا گٹھ بندھن بہتر صورت حال میں ہے۔ میں لوک سبھا الیکشن نہیں لڑوں گی۔ آگے ضرورت پڑنے پر کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑ سکتی ہوں‘‘۔

Loading...

بتا دیں کہ یوپی کی لوک سبھا کی 80 سیٹوں پر ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل ڈی گٹھ بندھن کے تحت الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بی ایس پی 38، ایس پی 37 اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر میدان میں اترے گی۔ وہیں، امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں گٹھ بندھن نے کانگریس کے لئے چھوڑ دی ہیں۔

Loading...