دلی کی منی حکومت کو جمعہ کو نیا باس مل جائے گا۔ متحدہ میونسپل کی پہلی میٹنگ میں نومنتخب کونسلرس کو حلف دلانے کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ قطعی اکثریت حاصل کرنے والی عام آدمی پارٹی نے کونسلر شیلی اوبرائے کو میئر کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے، جب کہ بی جے پی کی جانب سے ریکھا گپتا میدان میں ہیں۔
وہیں ڈپٹی میئر عہدے کے انتخاب میں عاپ نے آل محمد اقبال اور بی جے پی نے کمل باگڑی کو امیدوار بنایا ہے۔ سیاسی اعدادوشمار عام آدمی پارٹی کے حق میں ہے۔ اس کے حساب سے اس کی دعویداری پکی مانی جارہی ہے۔ دوسری طرف ایوان سے منتخب کیے جانے والی قائمہ کمیٹی کے چھ ارکان کے الیکشن میں بھی عاپ اور بی جے پی آمنے سامنے ہے۔ ایم سی ڈی کے میئر، ڈپٹی میئر اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے الیکشن میں الگ الگ رنگ کے بجائے ایک ساتھ ووٹنگ ہوگی، مگر ووٹوں کی گنتی الگ الگ وقت پر ہوگی۔ کارپوریشن سیکرٹریٹ نے وقت بچانے کے لیے تمام عہدوں کے لیے پولنگ ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے ووٹوں کی شناخت کے لیے تمام پوسٹوں کے لیے مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپرز طبع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز کے رنگ کے ساتھ ایک بیلٹ باکس بھی رکھا گیا ہے۔ یعنی بیلٹ پیپر جس رنگ کا ہے، کونسلرز کو اسی رنگ کے بیلٹ باکس میں ڈالنا ہوگا۔
کارپوریشن سکریٹریٹ نے میئر کے الیکشن کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر شائع کیا ہے جب کہ ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ہرے رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا جب کہ قائمہ کمیٹی کے ارکان کے الیکشن میں گلابی رنگ کے بیلٹ پیپر پر کونسلر اپنی ترجیحات درج کرائیں گے۔ وہیں کارپوریشن سکریٹریٹ نے ووٹنگ تیزی سے کرانے کے یے ود باکسر کھے ہیں۔ ایم سی ڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سبھی عہدوں کے لیے ایک ساتھ ووٹنگ کرانے کے ساتھ ساتھ الگ الگ رنگ کے بیلٹ پیپر شائع کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے سبھی عہدوں کے لیے الگ الگ ووٹنگ ہوئی ہے اور بیلٹ پیپر سفید رنگ کے طبع کیے جاتے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔