دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوسکتا ہے ایم سی ڈی الیکشن، جلد الیکشن کمیشن کرے گا اعلان
دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوسکتا ہے ایم سی ڈی الیکشن، جلد الیکشن کمیشن کرے گا اعلان
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی نے ہماچل ڈیوٹی پر بھیجے اپنے دلی کے کئی لیڈروں کو واپس بلالیا ہے۔ دلی کانگریس صدر انیل چودھری نے دلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے حد بندی کے پورے طریقہ کار کی مخالفت کردی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں تینوں میونسپلوں کو یکجا کرنے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایم سی ڈی کے الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، میونسپل کے الیکشن 4 دسمبر کو کرائے جاسکتے ہیں۔ اس کو لے کر الیکشن کمیشن جلد ہی رسمی اعلان کرے گا۔
تینوں میونسپلوں کو یکجا کرنے کے بعد نئے سرے سے وارڈوں کی حد بندی کرنے کا کام بھی پورا ہوچکا ہے۔ اس بات کے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ ایم سی ڈی کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان گجرات اسمبلی الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی کیے جاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اس درمیان یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی نے ہماچل ڈیوٹی پر بھیجے اپنے دلی کے کئی لیڈروں کو واپس بلالیا ہے۔ دلی کانگریس صدر انیل چودھری نے دلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے حد بندی کے پورے طریقہ کار کی مخالفت کردی ہے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ عدالت اس پر کیا کہتی ہے۔
سیاسی پارٹیوں کی تیاری دلی میں ہونے والے ایم سی ڈی الیکشن کو لے کر عاپ اور بی جے پی سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ جمعرات 20 اکتوبر کو وزیرداخلہ امیت شاہ نے تہہ کھنڈ میں کچرے سے بجلی بنانے کے پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے دوران کہا کہ دلی کی کجریوال حکومت چاہتی ہے کہ دلی ’عاپ پر منحصر‘ ہو۔ جبکہ بی جے پی چاہتی ہے کہ آتم نربھر ہو۔ انہوں نے لوگوں سے دلی میونسپل الیکشن میں ان دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔