آج آئیں گے ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج، 42 مرکز پر 20 سی آر پی ایف کمپنیاں تعینات، 10 ہزار سے زاید پولیس فورس
آج آئیں گے ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج، 42 مرکز پر 20 سی آر پی ایف کمپنیاں تعینات، 10 ہزار سے زاید پولیس فورس (File Photo)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے دہلی میونسپل الیکشن کے ایگزٹ پول میں پارٹی کی مل رہی زبردست کامیابی کے اندازوں کے بعد منگل کو دہلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔
دہلی میونسپل الیکشن کے نتائج کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ آج بدھ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے 42 مرکز بنائے گئے ہیں۔ افسروں نے منگل کو بتایا تھا کہ سخت سیکورٹی کے درمیان بدھ کو ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی۔ دہلی میں چار دسمبر کو ہوئے ایم سی ڈی الیکشن میں 50.48 فیصدی ووٹ ڈالے گئے تھے۔
دہلی میونسپل میں 250 وارڈ ہیں اور اس الیکشن میں 1،349 امیدوار میدان میں ہیں۔ قابل غور ہے کہ میونسپل الیکشن میں عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ بتایا جارہا ہے۔ عاپ اور بی جے پی دونوں نے بھروسہ ظاہر کیا ہے کہ الیکشن میں جیت ان کی ہی ہوگی۔ وہیں، کانگریس بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین حاصل ہونے کی امید کررہی ہے۔ بنائے گئے 42 گنتی کے مراکز
ریاستی الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ آفیسر نے کہا، ’ہم نے بدھ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔ 42 کاونٹنگ سینٹر بنائے گئے ہیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ کاونٹنگ سینٹر شاستری پارک، یمنا ویہار، میور ویہار، نند نگری، دوارکا، اوکھلہ، منگول پوری، پیتم پورا، علی پور اور ماڈل ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں بنائے گئے ہیں۔
پولیس افسروں نے کہا، ’سبھی مراکز پر سخت سیکورٹی کی گئی ہے اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 20 کمپنیاں اور 10,000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو مراکز پر تعینات کیا گیا ہے۔ آج 7 دسمبر بروز بدھ ووٹوں کی گنتی کے بعد ایم سی ڈی کے 250 وارڈوں میں ہوئی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے دہلی میونسپل الیکشن کے ایگزٹ پول میں پارٹی کی مل رہی زبردست کامیابی کے اندازوں کے بعد منگل کو دہلی کی عوام کا شکریہ ادا کیا تھا۔ کجریوال نے کہا، ’گجرات میںپارٹی کے لیے ایگزٹ پول کے اندازارے مثبت اشارے ہیں۔ کجریوال نے کہا، ’ہمیں امید ہے کہ نتائج ایگزٹ پول کے اندازوں کے مطابق ہوں گے اور دہلی اور ملک کے لوگ مستقبل میں بھی عاپ کو حمایت دریں گے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔