ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

میڈیا کی خبریں غلط، شرد پوار کو یوپی اے صدر بنانے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں: این سی پی

نیشنسلٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے شرد پوار (Sharad Pawar) کے یوپی اے صدر امیدوار ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ این سی پی (NCP) لیڈر اور چیف ترجمان مہیش تاپسے (Mahesh Tapase) نے کہا ہے کہ میڈیا میں چل رہی رپورٹس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

  • Share this:
میڈیا کی خبریں غلط، شرد پوار کو یوپی اے صدر بنانے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں: این سی پی
میڈیا کی خبریں غلط، شرد پوار کو یوپی اے صدر بنانے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں: این سی پی

نئی دہلی: نیشنسلٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے شرد پوار (Sharad Pawar) کے یوپی اے صدر امیدوار ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ این سی پی  (NCP) لیڈر اور چیف ترجمان مہیش تاپسے (Mahesh Tapase) نے کہا ہے کہ میڈیا میں چل رہی رپورٹس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ شرد پوار کے یوپی اے صدر بننے کو لے کر ابھی کسی طرح کا کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ ہماری پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ یوپی اے کے اتحادیوں کی طرف سے این سی پی کے پاس ایسا کوئی پرپوزل نہیں آیا ہے۔


سونیا گاندھی طویل وقت سے یوپی اے کی صدر ہیں۔ خبریں ہیں کہ اس عہدے پر اب وہ نہیں بنے رہنا چاہتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کی صحت کو مانا جا رہا ہے۔
سونیا گاندھی طویل وقت سے یوپی اے کی صدر ہیں۔ خبریں ہیں کہ اس عہدے پر اب وہ نہیں بنے رہنا چاہتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کی صحت کو مانا جا رہا ہے۔


اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ مہاراشٹر اور ملک کی سیاست کے عظیم لیڈروں میں شمار کئے جانے والے شرد پوار یوپی اے صدر کے عہدے کے لئے سب سے مضبوط امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔ آئندہ ماہ سونیا گاندھی کے ہٹنے کے بعد وہ یوپی اے کے صدر منتخب کئے جاسکتے ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ سونیا گاندھی نے عہدے پر بنے رہنے کی خواہش نہیں ظاہر کی ہے۔ سونیا گاندھی کا ماننا ہے کہ اس عہدے کے لئے مناسب لیڈر جلد ہی مل جائے گا۔




واضح رہے کہ سونیا گاندھی طویل وقت سے یوپی اے کی صدر ہیں۔ خبریں ہیں کہ اس عہدے پر اب وہ نہیں بنے رہنا چاہتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کی صحت کو مانا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار سونیا گاندھی کا ریٹائرمنٹ پوری طرح سے ہوگا۔ گزشتہ بار وہ کانگریس صدر عہدے سے تو ہٹ گئی تھیں، لیکن یوپی اے صدر کے عہدے پر بنی ہوئی تھیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 11, 2020 07:40 AM IST