ہندی میں شروع ہوئی میڈیکل کی پڑھائی تو وزیر اعظم مودی نے کی تعریف، کہا: نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے
ہندی میں شروع ہوئی میڈیکل کی پڑھائی تو وزیر اعظم مودی نے کی تعریف، کہا: نئے مواقع کے دروازے کھلیں گے ۔ تصویر : Twitter/Amit Shah
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ہندی میں میڈیکل کی تعلیم کی شروعات سے ملک میں بڑی مثبت تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں طلبہ اپنی زبان میں اسٹڈی کرسکیں گے اور ان کیلئے کئی مواقع کے دروازے بھی کھلیں گے ۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ہندی میں میڈیکل کی تعلیم کی شروعات سے ملک میں بڑی مثبت تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں طلبہ اپنی زبان میں اسٹڈی کرسکیں گے اور ان کیلئے کئی مواقع کے دروازے بھی کھلیں گے ۔ وزیر اعظم نے بھوپال میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ اس طرح کے ایک کورس کی شروعات پر یہ تبصرہ کیا ۔ امت شاہ نے اتوار کو ہندی زبان میں میڈیکل ایجوکیشن دینے کیلئے مدھیہ پردیش سرکار کے ایک اہم منصوبے کے تحت ایم بی بی ایس طلبہ کیلئے ہندی میں تین موضوعات کی نصابی کتابوں کا اجرا کیا ۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس کو تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش ، ملک کی پہلی ایسی ریاست بن گیا ہے ، جس نے ہندی میں ایم بی بی ایس ( بیچلر آف میڈیس انڈ بیچلر آف سرجری ) کورس شروع کیا ہے ۔
بتادیں کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب ایم بی بی ایس کی کتابیں ہندی میں شائع ہوئی ہیں اور اسی کے ساتھ مدھیہ پردیش اتوار سے ہندی میں ایم بی بی ایس کورس شروع کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے ۔ امت شاہ نے اتوار کو جن تین کتابوں کا بھوپال میں اجرا کیا ، ان کے نام ایناٹامی ، فیزیولاجی اور بایو کیمسٹری ہیں ۔ 97 ڈاکٹروں کی ٹیم نے رائج انگریزی کتابوں کا ہندی ترجمہ کیا ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سارنگ نے کتابوں کا اجرا کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔