ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : سی اے اے کو لے کر ہندوستاں میں تشدد کی سازش رچ رہا تھا پاکستان : ستیہ پال ملک

ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر میں امن و امان کے لئے جماعت جیسی تنظیموں کو اکھاڑ کر پھینکنا ضروری ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : سی اے اے کو لے کر ہندوستاں میں تشدد کی سازش رچ رہا تھا پاکستان : ستیہ پال ملک
میرٹھ : سی اے اے کو لے کر ہندوستاں میں تشدد کی سازش رچ رہا تھا پاکستان : ستیہ پال ملک

جموں اور کشمیر کے سابق گوورنر ستیہ پال ملک کے مطابق سی اے اے کو لے کر بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات کو انجام دینے کی پاکستان نے سازش رچی تھی ۔ شوبھت یونیورسٹی کے تقسیم اسناد پروگرام میں شرکت کرنے میرٹھ پہنچے گوا کے گورنر ستیہ پال ملک نے سی اے اے کے علاوہ کشمیر میں دہشت گردی اور کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری  سے متعلق میڈیا کے پوچھے گئے سوالات کا کھل کر جواب دیا ۔


ستیہ پال ملک نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کا فائدہ اٹھا کر ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات کو انجام دینے کی پاکستان نے سازش رچی تھی ۔ ستیہ پال ملک نے پی ایف آئی پر بھی نشانہ سادھا ۔ وہیں کشمیر میں ملیٹنسی کے لیے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے جماعت اسلامی جیسی تنظیموں کو قصوروار قرار دیا ۔


ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیر میں امن و امان کے لئے  جماعت جیسی تنظیموں کو اکھاڑ کر پھینکنا ضروری ہے ۔ فاروق عبد الله کی رہائی پر اپنے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق گورنر نے جہاں اسے  وزیر اعظم کی ایک اچھی پیش رفت قرار دیا وہیں آرٹیکل 370 کے معاملہ پر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔


سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے لئے کی جا رہی وزیر اعظم کی کوششوں کی ستائش کی ۔ لیکن کشمیری پنڈتوں کے کشمیر میں بسنے کو لے کر رویہ پر افسوس کا بھی اظہار کیا ۔ ستیہ پال ملک کے مطابق حکومت اپنی جانب سے تمام کوششیں کر رہی ہیں لیکن کشمیری پنڈتوں کی جانب سے کوئی مثبت پیشرفت نہیں کی جا رہی ہے ۔
First published: Mar 15, 2020 10:00 PM IST