ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کا قہر، ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے کتنا تیار ہے میرٹھ انتظامیہ

کیرلا کے علاوہ مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان اور ہمانچل پردیش میں لاکھوں پرندوں کی اس فلو سے موت کے بعد شمال کی سبھی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر یوپی میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ میرٹھ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ انیمل ہزبندری کی جانب سے الرٹ کے بعد خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  • Share this:
مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کا قہر، ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے کتنا تیار ہے میرٹھ انتظامیہ
مختلف ریاستوں میں برڈ فلو کا قہر، ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے کتنا تیار ہے میرٹھ انتظامیہ

میرٹھ: کورونا وبا کا خطرہ ابھی پوری طرح سے ٹلا بھی نہیں تھا کہ پرندوں پر برڈ فلو کا قہر نازل ہو گیا ہے۔ کیرلا کے علاوہ مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان اور ہمانچل پردیش میں لاکھوں پرندوں کی اس فلو سے موت کے بعد شمال کی سبھی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ برڈ فلو کے خطرے کے پیش نظر یوپی میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ میرٹھ میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ انیمل ہزبندری کی جانب سے الرٹ کے بعد خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ملک میں گزشتہ دس دنوں کے دوران لاکھوں پرندے برڈ فلو کی چپیٹ میں آکر مر چکے ہیں۔ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، کیرلا اور راجستھان ریاستوں میں برڈ فلو کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد حکام اس نئے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ میرٹھ میں بھی پولٹری فارم سے سیمپلنگ کرکے جانچ کے لئے نمونے بھیجے گئے ہیں، لیکن چیف ویٹرنری افسر کا کہنا ہے کہ ضلع میں اب تک اس طرح کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم احتیاط کے طور پر سبھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور نظر رکھنے کے لئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔

ملک میں گزشتہ دس دنوں کے دوران لاکھوں پرندے برڈ فلو کی چپیٹ میں آکر مر چکے ہیں۔ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، کیرلا اور راجستھان ریاستوں میں برڈ فلو کی باضابطہ تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد حکام اس نئے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مائیگرینٹس برڈز سے فلو کے اثرات کے خطرے کے پیش نظر حستنہ پور برڈ سینکچوری کو احتیاطاً بند کر دیا گیا ہے۔ سی وی او کے مطابق میرٹھ ضلع میں 29 پولٹری فارم میں تقریباً 6 لاکھ مرغیاں موجود ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں انڈوں کا پروڈکشن کیا جا رہا ہے، ایسے میں افواہوں کی وجہ سے انڈوں اور چکن کے بازار پر فرق پڑ سکتا ہے جبکہ اُبلے انڈے اور پکے ہوئے چکن کے استعمال میں کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ برڈ فلو پیدا ہوئے خطرے کا سیدھا اثر پولٹری صنعت پر پڑنا لازمی ہے، ایسے میں فلو کے خطرے سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کے ذمہ دار افسران لوگوں کی غلط فہمیوں کو بھی دور کرکے پولٹری صنعت کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 07, 2021 11:59 PM IST