ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کسان آندولن پر بولے یوگی آدتیہ ناتھ- کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کر ملک کے خلاف سازش برداشت نہیں

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے کسانوں کو کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کی ترقی نہیں دیکھ سکتے ہیں، ان کو اس بات سے پریشانی ہے کہ کسان ترقی کیوں کر رہا ہے، کسانوں کے پیسے کیسے آرہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں، جو کسانوں کو خوف میں ڈال کر آندولن کروا رہے ہیں۔

  • Share this:
کسان آندولن پر بولے یوگی آدتیہ ناتھ- کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کر ملک کے خلاف سازش برداشت نہیں
کسان آندولن پر بولے یوگی آدتیہ ناتھ- کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کر ملک کے خلاف سازش برداشت نہیں

میرٹھ: زرعی اصلاح قانون (Farm Laws) کو منسوخ کرنے کے مطالبات کو لے کر جاری کسانوں کے احتجاج (Farmers Protest) کے درمیان اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نے اپوزیشن پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کسانوں کے کندھے پر بندوق رکھ کر ملک کے اتحاد اور سالمیت کو چیلنج دے رہے ہیں، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کئی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے اتوار کو میرٹھ (Meerut) پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کے خلاف کسی سازش کرنے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


اپنی حکومت کی حصولیابیاں گناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مختلف علاقوں میں حکومت کے ذریعہ کئے جا رہے کاموں کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی اترپردیش کی ترقی میں کسی طرح کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ لا اینڈ آرڈر کو ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اترپردیش میں ہرحال میں بہن بیٹیوں کا تحفظ کیا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے میرٹھ میں کل 88 اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے میرٹھ کے پرتا پور اور ملیانہ سیکنڈ بجلی گھروں کا آغاز بھی کیا۔ کٹھور کے شاہجہانپور بجلی گھر کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہاتھوں رکھا گیا۔


وزیر اعلیٰ یوگی نے میرٹھ کو دیا ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ


وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل کرشی یونیورسٹی کب نئی تعمیر شدہ سینٹرل لائبریری کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے یہیں پر زرعی اسکیموں کو شروع کرنے کے ساتھ ہی کئی ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور آغاز کیا۔ یہاں کسانوں، طلبا اور اساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسانوں کا استعمال کرکے اپنا مفاد سادھنے کی کوششوں کو ملک سمجھ رہا ہے، ان سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ناکام بنایا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 09:35 PM IST