ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عاشق کے ساتھ مل کر ماں اور بیٹے نے باپ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام، جان کر رہ جائیں گے حیران

Crime in UP: میرٹھ میں گنا چھیلنے والی درانتی سے ماں بیٹے اور تیسرے شخص نے قتل کے واقعہ کو انجام دیا ۔ واردت کے بعد مقتولہ کی گمشدگی کا ڈراما کیا ، لیکن پولیس کی تفتیش میں سچائی سامنے آگئی ۔

  • Share this:
عاشق کے ساتھ مل کر ماں اور بیٹے نے باپ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام، جان کر رہ جائیں گے حیران
عاشق کے ساتھ مل کر ماں اور بیٹے نے باپ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام، جان کر رہ جائیں گے حیران

اترپردیش کے میرٹھ میں 20 جنوری کو گنگانگر تھانہ کے گاوں للسانہ میں رینکو عرف ارون نام کے راج مستری کا صبح پانچ بجے نامعلوم ملزمین نے دھاردار اسلحہ سے سر اور چہرے پر وار کرکے قتل کردیا تھا ۔ تھانہ گنگانگر کی پولیس ٹیم نے اس قتل میں جتن ، ریکھا اور نریندر کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر آلہ قتل کو برآمد کرکے صرف 48 گھنٹوں کے اندر ہی اس واردات کو حل کردیا ۔ ملزم جتن مقتول شخص کا بیٹا ، ریکھا بیوی اور نریندر مقتول شخص کا رشتے کا بھائی ہے ۔


رینکو کے موبائل نمبر کی کال ڈیٹیل نے سارا راز کھول دیا ۔ رینکو کے بیٹے جتن اور بیوی ریکھا سے جب پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو وہ ٹوٹ گئے ۔ دونوں پولیس کو گمراہ نہیں کرسکے اور اپنا جرم قبول کرلیا ۔ بتایا گیا کہ رینکو عرف ارون شراب پینے کا عادی تھی ، جو گھر پر اخراجات کیلئے پیسے بھی نہیں دیتا تھا ۔ روز گھر پر گالی گلوچ اور مارپیٹ کرتا تھا ۔


کنبہ مالی تنگ حالی سے گزر رہا تھا ۔ تقریبا ڈیڑھ سال قبل مقتول شخص کی بیوی کے نریندر نام کے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہوگئے ۔ اس کی جانکاری بھی رینکو کو ہوگئی تھی ۔ رینکو پہلے نریندر کے پاس راج مستری کا کام کرتا تھا ۔ رینکو کا نریندر سے بھی کئی مرتبہ آپس میں جھگڑا ہوا تھا ، جس کی وجہ سے رینکو اور نریندر میں آپسی رنجش تھی ۔


اس رنجش کی جانکاری مقتول کی بیوی اور بیٹے کو بھی تھی ، اسی کا فائدہ اٹھاکر 15 جنوری کو نریندر کے گھر پر تینوں نے مل کر رینکو عرف ارون کو راستے سے ہٹانے کی سازش رچی ۔ 20 جنوری کی صبح رینکو جب گاوں سے باہر ٹیوب ویل پر جانے لگا تو سازش کے مطابق نریندر اس سے تالاب کے پاس ملا اور شراب پلانے کے بہانے شمشان کی طرف لے گیا ۔

شمشان کے پاس ایک آلو کے کھیت کے پاس نریندر نے رینکو کو شراب پلائی ۔ اسی درمیان پیچھے سے مقتول کی بیوی ریکھا اور بیٹا جتن قتل کرنے کے ارادہ سے گنا چھیلنے والی درانتی لے کر پہنچ گئے ۔ تقریبا ساڑھے پانچ بجے تینوں نے مل کر رینکو عرف ارون کو پکڑ کر درانتی سے چہرے اور سر پر تابڑتوڑ وار کرکے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

قتل کے بعد شاطر اپنے اپنے گھر چلے گئے اور مقتول کی بیوی اور بیٹے نے مقتول رینکو کو آس پاس میں تلاش کرنے کا ڈراما کیا ۔ تاکہ کسی کو بھی ان پر کوئی شک نہ ہو ۔ پولیس نے تینوں ملزمین کی نشاندہی پر مقتول کا موبائل اور آلہ قتل درانتی نریندر کے گھر میں ہی ایک کمرے کے اندر سے برآمد کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 23, 2021 10:12 AM IST