مسجد میں نماز پڑھنے کو لیکر دو فریق میں لڑائی، پتھراؤ بھی ہوا، بچوں سے شروع ہوا جھگڑا پہنچا بڑوں تک، موقع پر پہنچی پولیس

واقعہ کی اطلاع پر کنکرکھیڑا پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ اس وقت ماحول پر سکون ہے۔ پولیس فورس موقع پر تعینات ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Meerut, India
  • Share this:
    سردھنا کے کنکرکھیڑا تھانہ علاقے کے تحت پاولی کے پاس گاؤں میں دیر رات نماز پڑھنے کو لیکر دونوں فریق کے درمیان لڑائی اور پتھراؤ ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی لیک ملزمان گھر سے فرار ہو گئے۔

    گاؤں پاولی خاص کے رہائشی جنید اور جاوید دونوں کے درمیان مسجد کو لے کر جھگڑا چلا آ رہا ہے۔ دونوں کے گھر قریب ہی ہیں۔ دونوں جماعتیں مسجد کمیٹی کے ممبر ہیں۔ عید کے حوالے سے مسجد میں مرمت کا کام جاری ہے۔ شام کو جب دونوں فریق کے بچے نماز پڑھنے پہنچے تو کام کو لے کر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ جس کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے انہیں سمجھا کر معاملے کو رفع دفع کرا دیا۔

    بڑی خبر: امریکہ کے لوئس ولے شہر کی عمارت میں زبردست فائرنگ، پولیس سمیت 5 افراد ہلاک، 6زخمی





    جب دونوں فریقین کے بچوں نے گھر جا کر بات بتائی تو فریقین میں پھر لڑائی ہو گئی جس کے بعد پتھراؤ شروع ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر کنکرکھیڑا پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ اس وقت ماحول پر سکون ہے۔ پولیس فورس موقع پر تعینات ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: