شبنم کو پھانسی دینے کے ساتھ ہی ریکارڈ بنائیں گے پون جلاد، کہا- وہ تیار ہیں، بس تاریخ کا انتظار
Meerut News: پون جلد نے بتایا کہ متھرا جیل میں وہ پھانسی گھر کا جائزہ لے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پون جلاد نربھیا سانحہ کے چار قصورواروں کو پھانسی دے کر ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اب اگر شبنم کو پھانسی ہوتی ہے تو پون کے نام ایک اور ریکارڈ جڑ جائے گا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 19, 2021 05:05 PM IST

میرٹھ کے رہنے والے پون جلاد عام طور پر پارٹ ٹائم کپڑا بیچنے کا کام کرتا ہے۔ ہندوستان میں اس وقت ایک دو ہی مجاز جلاد بچے ہیں، جو یہ کام کر رہے ہیں۔ پون کی عمر 57 سال ہے۔
میرٹھ: اترپردیش کے امروہہ (Amroha) کی رہنے والی شبنم (Shabnam) نے اپریل 2008 میں عاشق سلیم (Saleem) کے ساتھ مل کر کلہاڑی سے کاٹ کر اپنے سات اہل خانہ کا بے رحمی سے قتل (Murder) کردیا تھا۔ معاملے میں قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد شبنم اور سلیم نے پھانسی کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا برقرار رکھی تھی۔ ب صدر نے بھی اس کی رحم کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ لہٰذا آزادی کے بعد شبنم پہلی خاتون قیدی ہوگی، جسے پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ دوسری جانب متھرا جیل میں پھانسی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ پھانسی دینے کے لئے میرٹھ کا پون جلاد (Pawan Jallad) بھی تیار ہیں۔ پون جلد نے نیوز 18 پر ایکسکلوزیو بات چیت میں کہا کہ پھانسی دینے کو وہ بالکل تیار ہیں، بس تاریخ کا انتظار ہے۔
پون جلاد نے بتایا کہ متھرا جیل میں وہ پھانسی گھر کا جائزہ لے چکے ہیں۔ ویسے اس سے پہلے پون جلاد نربھیا سانحہ کے چار قصورواروں کو پھانسی دے کر ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ اب اگر شبنم کو پھانسی ہوتی ہے تو پون کے نام ایک اور ریکارڈ درج ہوجائے گا۔ دراصل آزاد ہندوستان میں پہلی بار کسی خاتون کو دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہوگی۔
آزادی کے بعد سے اب تک کسی بھی خاتون کو پھانسی کی سزا نہیں