உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرٹھ: ناکام محبت کا افسوسناک انجام، نوجوان نے گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے خودکشی کرلی

    میرٹھ میں نوجوان نے گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے خودکشی کرلی

    میرٹھ میں نوجوان نے گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے خودکشی کرلی

    اترپردیش کے میرٹھ (Meerut News) میں معاشقہ میں ناکام ایک عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے جاکر خود کو گولی مارلی۔ میرٹھ کے تھانہ کوتوالی علاقہ کے شاہ پیر گیٹ گلی کے باہر جمعہ کی صبح ایک نوجوان کی لاش ملنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی اورتفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ معاملہ معاشقہ کا ہے۔

    • Share this:
      میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ (Meerut News) میں معاشقہ میں ناکام ایک عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے جاکر خود کو گولی مار لی۔ میرٹھ کے تھانہ کوتوالی علاقہ کے شاہ پیر گیٹ گلی کے باہر جمعہ کی صبح ایک نوجوان کی لاش ملنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ معاملہ معاشقہ کا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسر نوجوان کی موت کے معاملے پر کئی پوائنٹ سے جانچ میں مصروف ہیں۔

      مہلوک کی شناخت 26 سال کے ناظم کے طور پر ہوئی ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق، پولیس نے جب ناظم کا کال ریکارڈ کھنگالا تو پتہ چلا کہ صبح 3:10 پر اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کال کیا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ فون پر دونوں کے درمیان کچھ ایسی بات ضرور ہوئی ہوں گی، جس سے دلبرداشتہ کرکے ناظم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا ارادہ کرلیا اور طمنچے سے خود کو گولی مار لی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہولی کے درمیان کھیساری لال یادو کی اداکارہ Zoya Khan نے ریڈلُک میں برپاکیا قہر

      صبح جیسے ہی گلی کے باہر لاش ملی تو ہنگامہ مچ گیا۔ آناً فاناً میں پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ناظم کی فیملی والوں نے اس کی لاش کی شناخت کی۔ مہلوک کے پاس پڑا موبائل کھولا تو حقیقت سامنے آگئی، جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

      ناظم کی جان پہچان والوں سے پتہ چلا کہ وہ گزشتہ کافی وقت سے شاہ پیر گیٹ میں رہنے والی ایک لڑکی سے بات کرتا تھا۔ دونوں کے درمیان کچھ دنوں سے ناراضگی چل رہی تھی، جس کے بعد مسلسل ناظم اس لڑکی کو فون پر رہا تھا۔ گزشتہ رات نہ جانے دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی اور ناظم نے خود کو گولی مار لی۔ ناظم کے گھر میں ماتم کا ماحول ہے۔ وہیں پولیس اس معاملے میں خودکشی کے علاوہ قتل کے اینگل سے بھی جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: