ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

News18- Byju's Young Genius: ملئے’جیواشم گرل’ اسوتھا بیجو سے، تلاش کرچکی ہیں ڈائنا سور کے ثبوت

اس سے پہلے ناظرین بائیجوس ینگ جینیس سیریز میں ایک بار میں دو پیانوں بجانے والے لیڈین نادسورم (Lydian Nadhasawaram) اور ہیومن ایٹلس کہی جانے والی میگھالی مالویکلا (Meghali Malabika) کو دیکھ چکے ہیں۔

  • Share this:
News18- Byju's Young Genius: ملئے’جیواشم گرل’ اسوتھا بیجو سے، تلاش کرچکی ہیں ڈائنا سور کے ثبوت
News18- Byju's Young Genius: ملئے’جیواشم گرل’ اسوتھا بیجو سے، تلاش کرچکی ہیں ڈائنا سور کے ثبوت

نئی دہلی: بائیجوس ینگ جینیس (Byju's Young Genius) کا دوسرا ایپیسوڈ 23 جنوری کو نشر ہونے جا رہا ہے۔ اس ایپیسوڈ میں شائقین کی ملاقات 13 سال کی اسوتھا بیجو سے ہوگی۔ اسوتھا بیجو (Aswatha Biju) کو ہندوستان کی سب سے کم عمر کی پیلینٹوجسٹ (Paleontologist) یعنی جیواشم وگیانی یا ماہر امراضیات کہا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے کافی کم عمر میں ہی کئی بڑے ریکارڈس اپنے نام کرلئے ہیں۔ ان کے ساتھ اس ایپیسوڈ میں راجستھان کے جودھپور میں رہنے والی پوجا بشنوئی (Pooja Bishnoi) بھی ہوں گی۔ پوجا بشنوئی فی الحال اولمپک کی تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔


تمل ناڈو کے چنئی میں رہنے والی اسوتھا بیجو چیتنیا ٹکنو اسکول پلوکم میں پڑھائی کرتی ہیں۔ انہیں محض 13 سال کی عمر میں ہی گلوبل چائلڈ پراڈیزی ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ اسوتھا بیجو کروڑوں سال پرانی چیزوں میں ڈائنا سور کے ثبوت تلاش کرلیتی ہیں۔ ان کی اسی قابلیت کے سبب جیواشم گرل بھی کہا جاتا ہے۔ اپنے سفر کے بارے میں اسوتھا بیجو کا کہنا ہے کہ جب وہ 5 سال کی تھیں، تو انہیں والد نے ایک انسائیکلو پیڈیا لاکر دیا تھا۔ اس وقت وہ پڑھ نہیں پاتی تھیں، لیکن الگ الگ کتابوں میں تصویریں دیکھنا کافی پسند تھا۔


وہ بتاتی ہیں کہ اسی طرح تصویریں دیکھتے ہوئے ان کی آنکھیں اچانک ایک صفحہ پر رک گئی، جہاں فوزی لائزڈ امونائنٹ کی تصویر تھی۔ اس آرگینزم کی وجہ سے ہی پیلینٹولوجی فیلڈ میں ان کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔ 11 سال کی عمر آتے آتے انہیں پتہ چلا کہ اتنے سالوں میں دیکھے آرگینزم فاجلس تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پیلینٹولوجی فیلڈ ہندوستان میں کافی کم ہیں، جب انہیں اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اس کے متعلق بیداری پھیلانے کے لئے کام شروع کیا۔ اسوتھا کہتی ہیں کہ ان کے والدین کو اس کام سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جب تک کسی چیز کو چھوئیں گے اور سیکھیں گے نہیں، تب تک ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں جان پائیں گے۔




اس سے قبل شائقین بائیجوس ینگ جینیس سیریز میں ایک بار میں دو پیانوں بجانے والے لیڈین نادسورم (Lydian Nadhasawaram) اور ہیومن ایٹلس کہی جانے والی میگھالی مالویکا (Meghali Malabika) کو دیکھ چکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 02, 2021 05:37 PM IST