اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی سفیر اور چینی اعلیٰ عہدیدار کے درمیان ہوئی ملاقات،باہمی تعلقات اور علاقائی حالات پر ہوا تبادلہ خیال

    ہندوستانی سفیر اور چینی اعلیٰ عہدیدار کے درمیان ہوئی ملاقات،باہمی تعلقات اور علاقائی حالات پر ہوا تبادلہ خیال

    ہندوستانی سفیر اور چینی اعلیٰ عہدیدار کے درمیان ہوئی ملاقات،باہمی تعلقات اور علاقائی حالات پر ہوا تبادلہ خیال

    ہندوستان اور چین کے تعلقات میں تب کشیدگی آگئی تھی جب مئی 2020 میں مشرقی لداخ میں فوجی جھڑپ کی صورتحال بن گئی تھی۔ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ہندوستان اور چین کی افواج نے 16 دور میں کور کمانڈر سطح کی بات چیت کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      چین میں ہندوستان کے اعلیٰ سفارتکار نے برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کی اہم کانگریس سے پہلے چینی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی ہے اور باہمی تعلقات، بین الاقوامی و علاقائی حالات پر دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ چین کی وزارت خارجہ کی بدھ کو جاری بلیٹن میں ہندوستانی سفیر پردیپ کمار راوت نے منگل کو وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سانگ سے ملاقات کی۔

      اعلامیہ کے مطابق، دونوں فریقوں نے ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے دوران جن مخصوص موضوعات پر بات کی، اس پر کچھ نہیں کہا۔ اس اجلاس کو اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ چین پانچ سال میں ایک بار منعقد ہونے والی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی ) کی کانگریس کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کانگریس میں قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں پالیسی رہنما اصول مرتب کیے گئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ مسلسل تیسری معیاد کے لئے منتخب ہو سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیوں کو تحقیقات کیلئے روس کی جانب سے اجازت، ISI پر بھی ہوگی تحقیقات

      یہ بھی پڑھیں:
      اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہوا کچھ مختلف، ہندستان نے روس کےاس مطالبے کےخلاف کیا ووٹ

      سی پی سی کی 20ویں کانگریس کا افتتاح 16 اکتوبر کو
      ہندوستان اور چین کے تعلقات میں تب کشیدگی آگئی تھی جب مئی 2020 میں مشرقی لداخ میں فوجی جھڑپ کی صورتحال بن گئی تھی۔ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ہندوستان اور چین کی افواج نے 16 دور میں کور کمانڈر سطح کی بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ آئندہ مہینے بالی میں منعقدہ جی 20 کانفرنس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ لیو نے منگل کی ملاقات کے دوران راوت کو چینی یونیورسٹیوں میں پڑھائی کرنے والے ہندوستانی طلبہ کو چین کی جانب سے ویزا جاری کیے جانے کے مدعے پر پیشرفت کی جانکاری دی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: