جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کو نہیں کیا گیا ہے نظر بند، پولیس نے بتایا کیوں نہیں جانے دیا گیا پلوامہ
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا تھا، مجھے ایک بار پھر غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ دو دنوں سے جموں وکشمیر انتظامیہ مجھے پلوامہ میں وحیدالرحمٰن پارا کی فیملی سے ملنے نہیں دے رہی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 27, 2020 09:14 PM IST

محبوبہ مفتی کو نہیں کیا گیا ہے نظر بند، پولیس نے بتایا کیوں نہیں جانے دیا گیا پلوامہ
سری نگر: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) اور ان کی بیٹی التجا مفتی (Iltija Mufti) کو نظر بند کئے جانے کی خبروں پر کشمیر زور کی پولیس (Kashmir Zone Police) نے وضاحت نامہ جاری کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کو نظر بند نہیں کیا گیا ہے، انہیں سیکورٹی وجوہات سے پلوامہ کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اور ان کی بیٹی التجا مفتی (Iltija Mufti) کو نظر بند کردیا گیا ہے اور پارٹی لیڈر وحیدالرحمٰن پارا (Waheed ur Rehman Parra) کے جنوبی کشمیر کے پلوامہ واقع رہائش گاہ پر نہیں جانے دیا جارہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا تھا، ’مجھے ایک بار پھر غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ دو دنوں سے، جموں وکشمیر انتظامیہ مجھے پلوامہ میں وحیدالرحمٰن پارا سے ملنے نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی کے وزرا اور ان کی کٹھ پتلیوں کو کشمیر میں ہر جگہ آنے جانے کی اجازت ہے، لیکن میرے معاملے میں سیکورٹی سے متعلق پریشانی پیدا ہوجاتی ہے’۔
PDP leader Mehbooba Mufti is not under house arrest and has been advised not to visit Pulwama due to security concerns, says Kashmir Zone Police https://t.co/t4FIoJ0VwD pic.twitter.com/dzZ9ixNvGR
— ANI (@ANI) November 27, 2020
I've been illegally detained yet again. Since 2 days, J&K administration has refused to allow me to visit party leader
Waheed Ur Rehman's family in Pulwama. He was arrested on baseless charges. Even my daughter placed under house arrest: PDP leader & former J&K CM Mehbooba Mufti pic.twitter.com/29OYUrWY5W
— ANI (@ANI) November 27, 2020
بیٹی التجا کو بھی کیا گیا نظر بند
سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی کو بھی گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ظلم کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ وحیدالرحمٰن پارا کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا اور مجھے اس کی فیملی کو تسلی دینے دینے کے لئے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ میری بیٹی التجا مفتی کو بھی گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے کیونکہ وہ بھی وحیدالرحمٰن پارا کی فیملی سے ملنا چاہتی ہے’۔
محبوبہ مفتی کے ایک آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کئے ایک نیوز لیٹر کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس اور ڈائریکٹر اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس ایس جی) ایس ڈی سنگھ نے پلوامہ ضلع پولیس کے مطالبے پر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی نیرا کے مجوزہ دورہ کو جموں وکشمیر کی ضلع انتظامیہ (ڈی ڈی سی) کے 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے ری شیڈولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔
این آئی اے حراست میں پی ڈی پی لیڈر وحیدالرحمٰن پارا
قابل ذکر ہے کہ ملک میں 2019 میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کے لئے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ مبینہ ساز باز کے معاملے میں اس ہفتہ کے آغاز میں گرفتار پی ڈی پی لیڈر وحیدالرحمٰن پارا (Waheed ur Rehman Parra) کو جمعہ کو 15 دن کے لئے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔