ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ٹکراؤ کا خمیازہ کشمیری عوام بھگت رہے ہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خلفشار کا خمیازہ کشمیری عوام کو بے تحاشہ جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 26, 2019 08:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ٹکراؤ کا خمیازہ کشمیری عوام بھگت رہے ہیں: محبوبہ مفتی
جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی: فائل فوٹو

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خلفشار کا خمیازہ کشمیری عوام کو بے تحاشہ جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑا ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری ٹکراؤ کی وجہ سے کشمیری عوام کو بے تحاشہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امید ہے کہ قوم اب یہ بات سمجھنے کی کوشش کرے گی کہ کشمیری عوام مصیبت کے کس بھنور میں پھنسے ہیں'۔

دریں اثنا لانس نائیک نذیر احمد وانی، جوپہلے جنگجو تھا اور بعد میں فوج میں بھرتی ہوا، کو بعد از مرگ اشوک چکرا ایواڑ سے نوازنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نذیر نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ٹکراؤ کے دونوں رُخ دیکھے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب پر مرحوم نذیر احمد کا ایواڑ اس کی بیوی اور والدہ کو دیا۔ نذیر احمد سال گذشتہ 25 نومبر کو بٹہ گنڈ میں جنگجوؤں کے ساتھ ایک خونین تصادم آرائی کے دوران جان بحق ہوا تھا اس تصادم آرائی میں چھ جنگجو بھی ہلاک ہوئے تھے۔



First published: Jan 26, 2019 06:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading