ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mehul Choksi Update:میہول چوکسی اب ہندوستانی شہری نہیں رہے،واپس نہیں بھیجاجاسکتا:وکیل

نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں باربوڈا (Gaston Browne) کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن (Prime Minister of Antigua and Barbuda) نے کہا کہ ’’ڈومینیکا کی حکومت انٹیگوا اور ہندوستانی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ہم نے ڈومینیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ چوکسی کو انٹیگوا واپس نہ جانے دے‘‘۔

  • Share this:
Mehul Choksi Update:میہول چوکسی اب ہندوستانی شہری نہیں رہے،واپس نہیں بھیجاجاسکتا:وکیل
مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی (Mehul Choksi)

مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی (Mehul Choksi) کو جزیرے ڈومینیکا (Dominica) میں گرفتار کرنے کے ایک دن بعد انٹیگوا اور باربوڈا (Gaston Browne) کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن (Prime Minister of Antigua and Barbuda) نے کہا کہ انہوں نے ڈومینیکا سے چوکسی کو براہ راست ہندوستان واپس بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم چوکسی کے وکیل وجے اگروال (Vijay Aggarwal) نے کہا کہ ان کے مؤکل اب ہندوستانی شہری نہیں ہے اور موجودہ قوانین کے تحت انہیں ہندوستان واپس نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ڈومینیکا حکومت کے ایک بیان میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ چوکسی کو واپس انٹیگوا اور باربوڈا بھیجا جاسکتا ہے۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں باربوڈا (Gaston Browne) کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن (Prime Minister of Antigua and Barbuda) نے کہا کہ ’’ڈومینیکا کی حکومت انٹیگوا اور ہندوستانی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ہم نے ڈومینیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ چوکسی کو انٹیگوا واپس نہ جانے دئے ، جہاں اسے شہری کی حیثیت سے قانونی اور آئینی حقوق حاصل ہیں۔ ہم نے ان سے خصوصی طور پر درخواست کی کہ وہ ہندوستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذرخواست پر براہ راست ہندوستان واپس بھیجنے کے لئے ضروری انتظامات کریں۔



ڈومینیکا کی وزارت قومی سلامتی اور داخلہ امور نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چوکسی کو "غیر قانونی داخلے" کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور یہ کہ چوکسی کی شہریت کی حیثیت کا پتہ لگانے کے لئے انٹیگوا اور باربوڈا حکام سے رابطے میں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک بار جب انٹیگوا حکام کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئیں تو  میہول چوکسی کو انٹیگوا واپس بھیجنے کے ممکنہ انتظامات کیے جائیں گے۔"

ڈومینیکا میں چوکسی کے وکیل وین مارش نے بتایا کہ چوکسی کو 23 مئی کو رات کے کھانے کے لئے ایک ریستوراں جاتے ہوئے "ایک ہندوستانی اور اینٹی گوان" پولیس آفیسر نے اغوا کیا تھا۔ چوکسی نے دعوی کیا کہ اسے نقاب پوش کر کے ڈومینیکن پرچم والی کشتی میں سوار کیا گیا تھا اور انھیں جزیرے کے جنوبی سرے پر لے جایا گیا تھا جہاں انہیں مقامی پولیس نے 26 مئی کو گرفتار کرکے رکھا تھا۔


واضح رہے کہ پنجاب نیشنل بینک (Punjab National Bank) کو تقریبا 13,600 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام میں چوکسی پی این بی گھوٹالہ سامنے آنے سے  7 جنوری 2018 کو ہندوستان سے فرار ہوگئےتھے اس کے بعد 15 جنوری 2018 کو انہوں نے انٹیگوا اور باربوڈا میں پناہ لی اور وہاں کی شہریت حاصل کرلی ہے

اتوار کے روز ان کی انٹیگوا اور باربوڈا میں لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اگلے ہی دن چوکسی کو ڈومینیکا کی مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 28, 2021 10:04 AM IST