உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    DSP Murder Case: ڈی ایس پی سریندر سنگھ کو کچل کر مارنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار، انل وج نے دی جانکاری

    ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کرکے بتایا کہ بھرت پور ضلع کے پہاڑی پولیس تھانہ علاقے میں پڑنے والے گاوں گنگہورا سے آج ہریانہ پولیس نے ڈی ایس پی قتل معاملے کے ملزم متّر ولد اسحاق کو گرفتار کرلیا ہے۔

    • Share this:
      نوح: غیر قانونی کانکنی کی جانچ کر رہے ہریانہ کے ڈی ایس پی کو کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ نوح کے ایس پی نے بدھ کی شام یہ جانکاری دی۔

      ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کرکے بتایا کہ بھرت پور ضلع کے پہاڑی پولیس تھانہ علاقے میں پڑنے والے گاوں گنگہورا سے آج ہریانہ پولیس نے ڈی ایس پی قتل معاملے کے ملزم متّر ولد اسحاق کو گرفتار کرلیا ہے۔

      ہریانہ کے وزیر اعلیٰ انل وج نے اس بارے میں ٹوئٹ کرکے جانکاری دی۔
      ہریانہ کے وزیر اعلیٰ انل وج نے اس بارے میں ٹوئٹ کرکے جانکاری دی۔

      اس سے قبل انل وج نے اس معاملے کو سختی سے نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ‘گھر گھر جاکر چیکنگ کر رہے ہیں۔ ہم مسلسل وہاں (نوح میں) جانچ کر رہے ہیں۔ ہم وہاں جس طرح کا آپریشن چلا رہے ہیں، اس کے بعد ایسا حادثہ کرنے کی کسی کی ہمت نہیں ہوگی‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      محمد زبیرکو’سپریم‘ راحت، عدالت نے کہا- UP کے سبھی معاملوں میں فوراً دی جائے ضمانت

      واضح رہے کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) سریندر سنگھ غیر قانونی پتھر کانکنی کی جانچ کر رہے تھے اور منگل کو نوح میں انہوں نے ایک ٹرک کو روکنے کا اشارہ دیا، لیکن ٹرک ڈرائیور نے گاڑی سے انہیں کچل دیا۔ سریندر سنگھ کا بیٹا کناڈا میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور وہ بدھ کی شب کو ہندوستان پہنچے گا۔ سریندر سنگھ کے بڑے بھائی ڈاکٹر ماکھن سنگھ نے بتایا کہ اس کے بعد ہی جمعرات کو سریندر سنگھ کی آخری رسوم سارنگ پور میں ادا کی جائے گی۔

      ماکھن سنگھ حصار کے ایک سرکاری کالج کے  ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی اشوک کمار بشنوئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی فیملی میں ان کی بیوی، ایک شادی شدہ بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ ان کی بیٹی بنگلورو میں ایک بینک میں افسر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: