CNG-PNG Price Hike: عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا! مہانگر گیس لمیٹڈ نے بڑھائی گیس کی قیمتیں
CNG-PNG Price Hike: عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا! مہانگر گیس لمیٹڈ نے بڑھائی گیس کی قیمتیں
CNG-PNG Price Hike: تہواروں کے سیزن کے بعد عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ دراصل مہانگر گیس لمیٹڈ ( ایم جی ایل) نے پی این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں ترمیم کی ہے ۔
نئی دہلی : تہواروں کے سیزن کے بعد عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ دراصل مہانگر گیس لمیٹڈ ( ایم جی ایل) نے پی این جی اور سی این جی کی قیمتوں میں ترمیم کی ہے ۔ اس سے آٹو گیس کی قیمتیں ساڑھے تین روپے فی کلوگرام ، پی این جی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے / ایس سی ایم کا اضافہ ہوجائے گا۔ بڑھی ہوئی قیمتیں آج نصف شب ( پانچ نومبر) سے لاگو ہوجائیں گی ۔
ایم جی ایل ویب سائٹ کے مطابق فی الحال ممبئی میں سی این جی کی قیمت 86 روپے فی کلوگرام اور پی این جی کی قیمت ۔۔۔ روپے فی کلوگرام ہے ۔ پچھلا اضافہ اگست کے مہینے میں لاگو ہوا تھا جب ایم جی ایل نے سی این جی کی خوردہ قیمت میں چھ روپے فی کلوگرام اور پی این جی کی خوردہ قیمت میں چار روپے / ایس سی ایم کا اضافہ کیا تھا ۔ مرکز نے یکم اپریل سے اب تک گھریلو اور درآمد شدہ قدرتی گیس کی قیمت میں 110 فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے ۔ جبکہ ریاست کے ذریعہ ان ایندھنوں پر ویٹ کو ساڑھے تیرہ فیصد سے کم کر کے ساڑھے تین فیصد کردیا گیا ہے ۔
توانائی کے شعبے کو آزاد کرنے کے باوجود حکومت ابھی بھی قدرتی گیس کی قیمت اور سپلائی دونوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ قیمتوں اور سپلائی کا تعین سال میں دو بار پہلے سے کیا جاتا ہے۔ یکم اپریل کا اضافہ ستمبر کے آخر تک ویلڈ ہوتا ہے اور اگلی نظرثانی کا اعلان یکم اکتوبر سے کیا جاتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔