ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس کو لے کر مرکزی وزارت داخلہ کی نئی گائیڈ لائن جاری ، برطانیہ کے نئے اسٹرین کیلئے خاص ہدایت

MHA Guidelines for COVID-19 surveillance : مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نگرانی اور بچاو کیلئے جاری کی گئی اپنی گائیڈلائن کو 31 جنوری 2021 تک کیلئے بڑھادیا ہے ۔ وزارت کا  کہنا ہے کہ معاملات میں کمی آرہی ہے ، پھر بھی دھیان دئے جانے کی ضرورت ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کو لے کر مرکزی وزارت داخلہ کی نئی گائیڈ لائن جاری ، برطانیہ کے نئے اسٹرین کیلئے خاص ہدایت
کورونا وائرس کو لے کر مرکزی وزارت داخلہ کی نئی گائیڈ لائن جاری ، برطانیہ کے نئے اسٹرین کیلئے خاص ہدایت ۔ علامتی تصویر ۔ اے پی۔

وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی نگرانی کو لے کر جاری کی گئی نئی گائیڈ لائن کو 31 جنوری 2021 تک کیلئے بڑھا دیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق کنٹینٹمنٹ زون کی محتاط طریقہ سے حد بندی جاری رہے گی ۔ اس کے ساتھ ہی ان زون کے اندر مقررہ روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جانا ضروری ہوگا ۔


وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حالانکہ ایکٹیو اور نئے کورونا معاملات میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ، لیکن عالمی سطح پر معاملات میں اضافہ اور برطانیہ میں پائے گئے وائرس کے نئے اسٹرین کو دھیان میں رکھتے ہوئے نگرانی ، روک تھام اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ وزارت داخلہ کی  جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی سرگرمی کیلئے اس کیلئے جاری ایس او پیز میں دی گئی ہدایات پر عمل ضروری ہے ۔


بتادیں کہ ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے ۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کوروناوائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہو چکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 21131 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 97.82 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 95.83 فیصد ہے ۔


فعال کیسز کی تعداد 1389 سے گھٹ کر 2.77 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں 279 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،47،901 ہوگئی ہے اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 28, 2020 08:13 PM IST