ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بڑا فیصلہ: اب اپنےگھرلوٹ سکیں گےلاک ڈاون میں پھنسےلوگ، وزارت داخلہ نےجاری کی گائڈ لائن

مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج خط لکھ کر ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد ورفت کی سہولت مہیا کرنےکوکہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2020 09:22 PM IST
  • Share this:
بڑا فیصلہ: اب اپنےگھرلوٹ سکیں گےلاک ڈاون میں پھنسےلوگ، وزارت داخلہ نےجاری کی گائڈ لائن
وزارت داخلہ نے جاری کی گائڈ لائن

نئی دہلی: حکومت نےکورونا وبا کی وجہ سے مختلف جگہوں پرلاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے تارکین وطن محنت، کشوں، عقیدت مندوں، کارکنوں، سیاحوں، طلباء اور دوسرےلوگوں کو سڑک کے راستے سے ان کی آبائی ریاستوں میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے ملک میں بین ریاستی آمد و رفت کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج خط لکھ کر ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد وفتکی سہولت مہیا کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں متعلقہ ریاستوں کو اس بارے میں مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کےلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنےکےلئے معیاری پروٹوکول بنانے کو کہا گیا ہے۔

نوڈل افسر اپنے یہاں پھنسے لوگوں کی رجسٹریشن بھی کرےگا۔ کسی بھی شخص کی آمد و رفت سے پہلے اس کی میڈیکل جانچ کی جائےگی اور اس میں بیماری کی علامات نہ ہونے پر اسے جانے کی اجازت دی جائےگی۔ منزل مقصود پر بھی مقامی سطح پر ان کی جانچ کی جائےگی اور ان کےگھر میں ہی رہنے کو کہا جائےگا۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جائےگی۔ آرڈر میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ وہ ان لوگوں کو اپنے فون میں آروگیو سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنےکے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔


تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کےلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کےلئے معیاری پروٹو کول بنانےکوکہا گیا ہے۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کےلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کےلئے معیاری پروٹو کول بنانےکوکہا گیا ہے۔


حکم میں کہا گیا ہےکہ آروگیہ ایپ سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے لوگوں کی صحت کی صورت حال کی نگرانی کی جا سکےگی اور ضرورت پڑنے پر ان کا پتہ لگایا جا سکےگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کے سڑک کے ذریعے آمد و رفت کےلئے بسوں کا استعمال کیا جائےگا۔ ان بسوں کو پہلے سینیٹائزکیا جائےگا اور ان میں بیٹھنے والے لوگوں کو جسمانی فاصلےکےقوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ راستے میں پڑنے والی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کو ان بسوں کو ان کی منزل پر جانے کی اجازت دینی ہوگی۔

حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ افراد کی روانگی سے پہلے اور ان کے منزل پر پہنچنے پر ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ انہیں اپنے گھر پرکورنٹن رہنا ہوگا اور اگر ضرورت پڑے گی تو انہیں خصوصی کورنٹن مرکز میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ان کی مسلسل صحت کی جانچ کی جائے گی۔ کورنٹن کےلئے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہکورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس کے لئے حکومت نے وقتا فوقتا ہدایات جاری کئے ہیں۔ آج حکومت نے یہ حکم انہی ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔
First published: Apr 29, 2020 09:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading