ہوم » نیوز » وطن نامہ

گؤ کشی کے شبہ میں کتنی جانیں تلف ہوئی؟ وزارت داخلہ کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

سی آئی سی نے وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آر ٹی آئی کے تحت کیے گئے سوال کا جواب دے

  • Share this:
گؤ کشی کے شبہ میں کتنی  جانیں تلف ہوئی؟ وزارت داخلہ کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت
علامتی تصویر

گؤ کشی کے شبہ میں کتنی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ یہ سوال آرٹی آئی کے تحت سمیرخان نے وزارت داخلہ سے کیا تووزارت نے اس کا جواب نہیں دیا۔ سمیر خان نے وزارت داخلہ سے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ سنہ دوہزار دس سے دوہزار سترہ کے درمیان گؤ کشی کے شبہ میں کتنے افراد مارے گئے۔انہوں نے ریاستی سطح پر واقعات کے اعدادو شمار مانگے تھے ۔آرٹی آئی کارکن سمیرخان نے یہ بھی درخواست کی کہ متاثرین کے نام اورانھیں کتنا معاوضہ دیا گیا-اس کی بھی جانکاری فراہم کرائی جائے۔


لیکن جب وزارت داخلہ سے انھیں جواب نہیں ملا تو سمیر خان نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا جو آرٹی آئی کے معاملات کی سماعت کرنے والا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ اب سی آئی سی نے وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آر ٹی آئی کے تحت کیے گئے سوال کا جواب دے۔ چیف انفارمیشن کمشنر سدھیربھارگو نے مزید کہا کہ تمام دستاویزات کو دیکھنے کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوالوں کے جواب فراہم نہیں کیے گئے جبکہ آر ٹی آئی کے تحت سوالوں کا جواب مقررہ مدت میں دینا لازمی ہے۔


 

First published: May 16, 2019 01:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading