ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پنے اسکول میں بچوں کے لئے مڈ ڈے منگوایا، آیا جانوروں کا کھانا

پنے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں میونسپل اسکول 58 مڈ ڈے میل میں جب بچوں کے لئے کھانا منگوایا گیا تو جانوروں کا کھانا آگیا۔ موقع پر ایف ڈی اے کے اہلکار پہنچ گئے اور سارا کھانا ضبط کرلیا۔

  • Share this:
پنے اسکول میں بچوں کے لئے مڈ ڈے منگوایا، آیا جانوروں کا کھانا
پنے اسکول میں بچوں کے لئے مڈ ڈے منگوایا، آیا جانوروں کا کھانا

پنے: پنے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں میونسپل اسکول 58 مڈ ڈے میل میں جب بچوں کے لئےکھانا منگوایا گیا تو جانوروں کا کھانا آگیا۔ موقع پرایف ڈی اے کے اہلکار پہنچ گئے اور سارا کھانا ضبط کرلیا۔ پنے کے اسکول نمبر58 کا معاملہ مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت بچوں کو کھانا ملتا ہے، کورونا کی وجہ سے اسکول بند ہیں، اسی لئے کھانا گھر تک پہنچ جاتا ہے۔

مہاراشٹرکے پنے میں ایک بہت ہی حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کےایک اسکول میں جانوروں کا کھانا پہنچایا گیا تھا۔




معاملہ پنے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت اسکول نمبر 58 کا ہے، یہاں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت بچوں کو کھانا دیا جاتا ہے، جب یہ حیرت انگیز معاملہ منظر عام پر آیا تو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور سارا کھانا ضبط کرلیا۔ مڈ ڈے میل اسکیم کو ریاستی حکومت چلاتی ہے، جس کے تحت اسکول کے بچوں کو ایک وقت کا مفت کھانا دیا جاتا ہے۔ چونکہ کورونا وبا کی وجہ سے فی الحال اسکول بند ہیں، لہٰذا گھر پر ہی بچوں کو کھانا پہنچایا جارہا تھا۔



دوپہر کے کھانے میں بچوں کو ایسا کھانا ملتا ہے، جب اس بارے میں پونے کے میئر مرلی دھر موہول سے بات کی گئی تو انہوں نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مڈ ڈے میل اسکیم ریاستی حکومت چلاتی ہے۔ بچوں کو کھانا لے جانے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن پر عائد ہوتی ہے۔ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مڈڈے میل کھانے میں بچوں کو جانوروں کو دیا جانے والا کھانا دیا گیا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہےکہ اس پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے اورملزمین کےخلاف سخت  سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 21, 2021 01:01 PM IST