اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Hajj 2023: حج کرنے والوں کیلئے خوشخبری، اب زیاد مسافر جاسکیں گے، سعودی عرب نے عمر کی حد ہٹائی

    سعودی عرب نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس سال کے حج کے لیے عازمین کی تعداد کی حد کو ختم کرتے ہوئے مزید لوگ حج کر سکیں گے۔ یہی نہیں سعودی عرب نے عمر کی حد بھی ختم کر دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ریاض: اس سال عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ سعودی عرب نے ایک بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ سعودی عرب نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس سال کے حج کے لیے عازمین کی تعداد کی حد کو ختم کرتے ہوئے مزید لوگ حج کر سکیں گے۔ یہی نہیں سعودی عرب نے عمر کی حد بھی ختم کر دی ہے۔ یعنی اب حج کورونا سے پہلے کی طرح ہوگا۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ملک کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کے حوالے سے بتایا کہ اس سال حج میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس آجائے گی اور اس سال عازمین حج کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ دریں اثناء سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بھی ٹویٹ کر کے عازمین حج کی عمر اور تعداد کے بارے میں اطلاع دی۔





      عرب نیوز نے اطلاع دی ہے کہ 2019 میں تقریباً 25 لاکھ افراد نے حج میں حصہ لیا تھا۔ حالانکہ کووڈ-19 وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے اگلے دو سالوں کے لیے حجاج اکرام کی تعداد میں کمی کی گئی تھی۔ اس سے پہلے 5 جنوری کو سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہم وطن جو اس سال حج کرنے کے خواہشمند ہیں وہ حج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ مقامی باشندوں کے لیے حج پیکج کی چار اقسام دستیاب ہوں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: