உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajasthan Aircraft Crash: پاکستانی سرحد کے قریب جیسلمیر میں MIG-21 جہاز کریش، پائلٹ شہید

    ہندوستانی فضائیہ کا جہاز مگ-21 راجستھان کے جیسلمیر کے قریب ہوا حادثے کا شکار۔

    ہندوستانی فضائیہ کا جہاز مگ-21 راجستھان کے جیسلمیر کے قریب ہوا حادثے کا شکار۔

    جیسلمیر میں جمعہ کی رات ہندوستانی فضائیہ (Indian Airfroce) کا ایک جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جیسلمیر کے ایس پی اجئے سنہا نے بتایا کہ سیم تھانہ علاقہ کے ڈیجرٹ نیشنل پارک علاقے میں جہاز حادثے کا شکار ہوا۔

    • Share this:
      جیسلمیر: ہندوسستانی ایئر فورس کا مگ 21 جنگی جہاز تربیتی اُڑان کے دوران جمعہ کی شام راجستھان کے جیسلمیر کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا۔ (Mig-21 Crash in Jaisalmer). جہاز میں موجود پائلٹ شہید ہوگئے ہیں۔ ونگ کمانڈر ہرشیت سنہا کے شہید ہونے کی خبر انڈین ایئرفورس کی طرف سے دی گئی ہے۔ بتادیں کہ 25 اگست کو بھی ایئرفورس کا مگ-21 بائیسن جنگی جہاز باڑمیر میں ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ حالانکہ جہاز کا پائلٹ محفوظ تھا لیکن آج ہوئے حادثے میں پائلٹ (Searching for Pilot) ہرشیت سنہا شہید ہوگئے ہیں۔ حادثے کی شدت کو دیکھ کر پائلٹ کی موت کا اندیشہ پہلے سے ہی لگایا جارہا تھا۔

      ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ جیسلمیر میں جمعہ کی رات ہندوستانی فضائیہ (Indian Airfroce) کا ایک جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جیسلمیر کے ایس پی اجئے سنہا نے بتایا کہ سیم تھانہ علاقہ کے ڈیجرٹ نیشنل پارک علاقے میں جہاز حادثے کا شکار ہوا۔ ایس پی نے کہا کہ مقامی پولیس (Rajasthan Police) موقع پر پہنچ گئی ہے اور وہ بھی مقام حادثہ کی جانب جارہے ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب ایئرفورس کا جہاز حادثے کا شکار ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی مگ-21 کریش ہوچکے ہیں۔

      1 مہینے میں فوج کا دوسرا جہاز حادثے کا شکار
      فوج کا مگ-21 کریش ہونے کی خبر کے بعد فائر بریگیڈ اور ایمبولنس موقع پر پہنچے۔ جہاز کریش ہوتے ہی آگ کی لپٹیں اُٹھنے لگیں۔ بتادیں کہ فوج کے جہاز حادثے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ اسی مہینے 8 دسمبر کو فوج کا ایک ہیلی کاپٹر تمل ناڈو کے کوننور میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں ملک کے پہلے سی ڈی ایس بپن راوت اور اُن کی بیوی سمیت 14 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: