ہوم » نیوز » وطن نامہ

بارہمولہ کے رفیع آباد جنگلات میں مسلح تصادم پانچویں جنگجو کی ہلاکت پر ختم

جنگجو مخالف آپریشن 5 جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2018 01:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بارہمولہ کے رفیع آباد جنگلات میں مسلح تصادم پانچویں جنگجو کی ہلاکت پر ختم
یاد رہے کہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر 1اپریل کو بھی ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلے میں ایک فوجی اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے۔ فوجی اہلکار منکوٹ کے کرشنا گاٹھی سیکٹر جبکہ عام شہری شاہپور کرنی سیکٹر میں زخمی ہوگیا تھا۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد جنگلات میں مزید ایک جنگجو کی ہلاکت کے ساتھ بدھ کی صبح شروع ہونے والا جنگجو مخالف آپریشن 5 جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ تاہم علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’بارہمولہ آپریشن۔ ایک اور جنگجو کی لاش برآمد کی گئی۔ آپریشن کے دوران پانچ جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ ہتھیار اور جنگی سازوسامان برآمد کیا گیا۔ سرچ آپریشن جاری ہے‘۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’پانچویں جنگجو نے جمعرات کی صبح گولیاں چلائیں۔ گولیاں چلانے کے فوراً بعد مارا گیا‘۔


انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ’رفیع آباد کے ڈونی واری جنگلات میں مسلح تصادم جاری ہے۔ پانچ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ہے‘۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ رفیع آباد سوپور کے جنگلی علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مذکورہ جنگلی علاقہ میں بدھ کی صبح تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جس سے علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ‘۔


دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم میں اب تک پانچ بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگجو مخالف آپریشن میں فوج کی 32 راشٹریہ رائفلز (آر آر) ، 9 پیرا کمانڈوز اور ریاستی پولیس کے ایس او جی نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا ’طرفین کے مابین مسلح تصادم بدھ کی صبح شروع ہوا۔ جہاں یہ تصادم ہوا وہ ایک گھنا جنگلی علاقہ ہے‘۔


دریں اثنا فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے گریز سیکٹر جہاں پیر اور منگل کی درمیانی رات کے دوران ہوئے مسلح تصادم میں 4 فوجی اور 2 جنگجو مارے گئے، میں تلاشی آپریشن جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رکھا گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’ایل او سی کے گریز سیکٹر میں جنگجوؤں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ طرفین کے مابین گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ایک وسیع جنگلی علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے‘۔
First published: Aug 09, 2018 12:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading