جموں وکشمیر: سی آرپی ایف پردہشت گردوں نے گرینیڈ سے کیاحملہ، 6 زخمی فوجی جوان اسپتال میں داخل

دہشت گردوں کے گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نےعلاقےکوگھیرلیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

Oct 26, 2019 07:56 PM IST | Updated on: Oct 26, 2019 09:01 PM IST
جموں وکشمیر: سی آرپی ایف پردہشت گردوں نے گرینیڈ سے کیاحملہ، 6 زخمی فوجی جوان اسپتال میں داخل

علامتی تصویر

سری نگر: جموں وکشمیرمیں سری نگرکےکاکا سرائےعلاقے میں دہشت گردوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آرپی ایف) پرگرینیڈ سےحملہ کیا ہے۔ اس حملے میں 6 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں نے سی آرپی ایف اورپولیس کے جوانوں پرگرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نےعلاقےکوگھیرلیا ہے۔ ابھی پورےعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

فوج کے مطابق، ہفتہ کے روزدہشت گردوں نے کاکا سرائےعلاقے میں سی آرپی ایف بنکر پر گرینیڈ پھینکا۔ اس میں 6 جوانوں کے زخمی ہونےکی اطلاع مل رہی ہے۔ اس حادثے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں۔ وہیں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔  اس حملے سے متعلق تفصیلی خبرکا ابھی انتظارہے۔

یہ گرینیڈ حملہ کیرن نگرپولیس اسٹیشن پرشام 6 بج کر50 منٹ پرہوا۔ اس میں 6 جوان زخمی ہوئے۔ ان زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو دن پہلے بھی جموں وکشمیرکے کلگام ضلع میں بدھ کی شام دہشت گردوں نے سی آرپی ایف جوانوں کی ایک ٹیم پرگرینیڈ حملہ کیا تھا۔ کلگام ضلع کے چولگام علاقے میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں سی آرپی ایف کا ایک جوان زخمی ہوا تھا۔  

Loading...