CDS بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تمل ناڈو میں تباہ، سی ڈی ایس بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک
تمل ناڈو میں فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ، چیف ڈیفنس آف اسٹاف بپن راوت سمیت 4 لوگ تھے سوار
Military chopper crashes in tamil nadu senior officials were on board- تمل ناڈو میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس میں کئی سینئر افسران موجود تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کنور کے گھنے جنگلی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
چنئی: تمل ناڈو میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس میں کئی سینئر افسران موجود تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کنور کے گھنے جنگلی علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ تین اعلیٰ افسران سمیت 14 لوگ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ شدید طور پر زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا۔ ایمرجنسی ٹیم موقع پر ہے۔ تمل ناڈو کے کوئٹمبور اور سولر کے درمیان حادثے کا شکار ہوئے ایم آئی-سیریز کے ہیلی کاپٹر میں چیف ڈیفنس آف اسٹاف بپن راوت، ان کے ملازمین اور اہل خانہ کے کچھ افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق 14 میں سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
An IAF Mi-17V5 helicopter, with CDS Gen Bipin Rawat on board, met with an accident today near Coonoor, Tamil Nadu.
An Inquiry has been ordered to ascertain the cause of the accident.
ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ، دفاعی معاون، سیکورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹ سمیت کل 14 افراد سوار تھے۔ ہندوستانی فضائیہ نے حادثہ کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو لے جا رہا ایک IAF Mi-17V5 ہیلی کاپٹر، تمل ناڈو کے کنور کے پاس آج حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
#WATCH | Latest visuals from the spot (between Coimbatore and Sulur) where a military chopper crashed in Tamil Nadu. CDS Bipin Rawat, his staff and some family members were in the chopper. pic.twitter.com/6oxG7xD8iW
اس حادثہ کے بعد وزارت دفاع میں سینئر افسران کی میٹنگ چل رہی ہے۔ افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سبھی جانکاری دی ہے۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن آج شام 5 بجے کنور کے لئے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو اعلیٰ سطحی علاج فراہم کرانے اور نیلگیری میں اچھی طرح سے لیس میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، تین لوگ شدید طور پر زخمی ہیں، جنہیں اسپتال بھیجا گیا۔ ایمرجنسی ٹیم موقع پر ہے۔ کوئٹمبور اور سولور کے درمیان حادثے ایم آئی - سیریز کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔