உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Milk Price Hike: امول کے بعد اب مدر ڈیری نے بھی بڑھائے دودھ کے دام، جانئے نئی قیمت

    Milk Price Hike: امول کے بعد اب مدر ڈیری نے بھی بڑھائے دودھ کے دام، جانئے کتنی بڑھی قیمت

    Milk Price Hike: امول کے بعد اب مدر ڈیری نے بھی بڑھائے دودھ کے دام، جانئے کتنی بڑھی قیمت

    Milk Price Hike : امول کے بعد اب دودھ کمپنی مدر ڈیری نے بھی دودھ کے دام بڑھا دئے ہیں ۔ اب مدر ڈیری کا دودھ خریدنے پر صارفین کو دو روپے اور زیادہ دینے ہوں گے ۔ نئی قیمتیں چھ مارچ 2022 سے لاگو ہورہی ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : امول کے بعد اب دودھ کمپنی مدر ڈیری نے بھی دودھ کے دام بڑھا دئے ہیں ۔ مدر ڈیری کے الگ الگ دودھ کے ویریئنٹ میں دو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اب مدر ڈیری کا دودھ  (Mother Dairy Milk price) خریدنے پر صارفین کو دو روپے اور زیادہ دینے ہوں گے ۔ نئی قیمتیں چھ مارچ 2022 سے لاگو ہورہی ہیں ۔

      مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں دودھ کی قیمتوں میں دو روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ لاگت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ مدر ڈیری نے دودھ کمپنی امول کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کے کچھ دن بعد دام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے امول نے ملک بھر میں یکم مارچ 2022 سے دودھ کے دام دو روپے فی لیٹر تک بڑھا دئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جڈیجہ کو ڈبل سنچری سے کس نے روکا؟ لوگوں نے سچن کے قصہ کو یاد کرکے دراوڑ اور روہت کا سنائی کھری کھری


      مدر ڈیری کے دودھ کی قیمتیں برھانے کے بعد چھ مارچ سے ٹونڈ دودھ (Mother Dairy Toned Milk Price) 49 روپے فی لیٹر ملے گا جبکہ پہلے اس کی قیمت 47 روپے تھی ۔ اب ڈبل ٹونڈ دودھ  (Mother Dairy Double Toned Milk Price) 41 روپے سے بڑھ کر 43 روپے فی لیٹر کے حساب سے آئے گا ۔ فل کریم دودھ (Mother Dairy Full Cream Milk Price) کی قیمت 57 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 59 روپے فی لیٹر ہوجائے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بیوی دس سال سے شوہر سے جسمانی تعلقات بنانے سے کررہی تھی انکار، HC نے سنایا بڑا فیصلہ، کہا : 'جسمانی تعلقات سے انکار ظلم کے برابر'


      اسی طرح مدر ڈیری کے بوتھ (Mother Dairy Booth Milk Price) پر ملنے والے ٹونڈ دودھ کی قیمت 44 روپے کی جگہ 46 روپے فی لیٹر ہوگی ۔ وہیں مدر ڈیری کے گائے کے دودھ (Mother Dairy Cow Milk Price)  کی قیمت 49 روپے سے بڑھ کر 51 روپے فی لیٹر ہوجائے گی ۔

      بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد آدھا لیٹر سپر ٹی دودھ کی قیمت 26 روپے کی جگہ 27 روپے ہوگئی ہے ۔ آدھا لیٹر کی پیکنگ والے فل کریم دودھ کیلئے قیمت 39 روپے ، ٹونڈ کیلئے 25 روپے ، ڈبل ٹونڈ کیلئے 22 روپے اور گائے کے دودھ کیلئے 26 روپے ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: