ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے وارث پٹھان کے بیان کا کیا دفاع ، کہی یہ بڑی بات

امتیاز جلیل نے کہا کہ بی جے پی اپنے لیڈران کے خلاف متنازع بیانات پر کارروائی کرتی ہے ، تو وہ بھی اسدالدین اویسی سے وارث پٹھان کے خلاف کارروائی کی شفارش کریں گے۔

  • Share this:
ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے وارث پٹھان کے بیان کا کیا دفاع ، کہی یہ بڑی بات
ایم آئی ایم لیڈر امتیاز جلیل نے وارث پٹھان کے بیان کا کیا دفاع ، کہی یہ بڑی بات

مجلس اتحاد المسلمین کے اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے متنازع بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈران مسلم اور اقلیتی طبقے کے خلاف زہریلی بیان بازی کرتے ہیں ، لیکن ان پر پارٹی اور حکومت کارروائی نہیں کرتی ہے۔ امتیاز جلیل نے وارث پٹھان کے 15 کروڑ مسلمان سو کروڑ پر بھاری والے متنازعہ بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وارث پٹھان کے بیان کو توڑمروڑ کرپیش کیا گیا ہے۔


امتیازجلیل نے نیوز18 اردو کے خاص ملاقات پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر اور یوگی آدتیہ ناتھ کئی مرتبہ متنازعہ بیانات دے چکے ہیں ، لیکن بی جے پی نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔ بی جے پی اپنے لیڈران کے خلاف متنازع بیانات پر کارروائی کرتی ہے ، تو وہ بھی اسدالدین اویسی  سے وارث پٹھان کے خلاف کارروائی کی شفارش کریں گے۔


امتیاز جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر نونرمان سینا وارث پٹھان کو دھمکی دے رہی ہے اور کانگریس و این سی پی کے مسلم لیڈران بھی وارث پٹھان کی مذمت کررہے ہیں ۔ مذمت کرنے والی مسلم سیاسی قیادت اس وقت کہاں رہتی ہے ، جب انوراگ ٹھاکر اور یوگی آدتیہ ناتھ جیسے لیڈران زہرافشانی کرتے ہیں ۔ نیشنل میڈیا مجلس کے لیڈران کے خلاف پروپیگنڈہ میں مشغول ہے ۔ جلیل نے کہا کہ ایم آئی ایم لیڈران کو بات کرنے سے روکنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔

First published: Feb 24, 2020 10:14 PM IST