بنگال کی سیاست میں شروع ہوئی نئی ہلچل، وزیر فرہاد حکیم نےگھر والوں کے تعلق سے دیا بڑا بیان
ای ڈی اور سی بی آئی نے کولکاتا میں برسراقتدار جماعت کے کئی بڑے لیڈران کے گھر والوں کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی اس نئی سرگرمیوں سے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 22, 2021 09:16 PM IST

بنگال کی سیاست میں شروع ہوئی نئی ہلچل، وزیر فرہاد حکیم نے ای ڈی سے متعلق دیا بڑا بیان
کولکاتا: سیاسی میدان میں مقابلہ آرائی کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن بنگال کی سیاست میں الیکشن سے پہلے بدعنوانی کے خلاف شروع ہوئی تحقیقات نے ایک نئی شکل اختیار کرلی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے کولکاتا میں برسراقتدار جماعت کے کئی بڑے لیڈران کے گھر والوں کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی اس نئی سرگرمیوں سے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان جلد ہونے والا ہے، لیکن اس سے پہلے سی بی آئی اور ای ڈی کی بڑھتی سرگرمیوں نے برسر اقتدار جماعت کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس معاملے میں سیاسی بیان بازی کے ساتھ لیڈران نے پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی بی آئی نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے و ایم پی ابھیشک بنرجی کی سالی مونیکا گمبھیر اور اہلیہ روجیرا بنرجی کو نوٹس بھیجا ہے۔ سالی سے آج پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ ابھیشک بنرجی کی اہلیہ نے آئندہ کل پوچھ تاچھ میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کی بیٹی پریہ درشنی کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔
وہیں ریاستی وزیر فرہاد حکیم کی بیٹی پریہ درشنی کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے نوٹس بھیجا ہے۔ فرہاد حکیم نے بیٹی کو بھیجے گئے نوٹس پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں سیاست کرتا ہوں مجھ سے مقابلہ کیا جائے، میری فیملی کو کیوں ہراساں کیا جارہا ہے۔ فرہاد حکیم نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی شادی شدہ ہے، ایک بچے کی ماں ہے ایسے میں ان کی بیٹی کو پریشان کیا جانا افسوسناک ہے۔