உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر نے کہا، گربا پنڈالوں میں نہ جائیں مسلمان،مفتی نے بھی کہا’بالکل صحیح کہہ رہے ہیں منسٹر جی!‘

    وزیر نے کہا، گربا پنڈالوں میں نہ جائیں مسلمان،مفتی نے بھی کہا’بالکل صحیح کہہ رہے ہیں منسٹر جی!‘

    وزیر نے کہا، گربا پنڈالوں میں نہ جائیں مسلمان،مفتی نے بھی کہا’بالکل صحیح کہہ رہے ہیں منسٹر جی!‘

    Muslims should not go to garba pandals: مدھیہ پردیش میں گربا آرگنائزرس کو ڈانس پنڈالوں میں داخلہ کی اجازت دینے سے پہلے لوگوں کے شناختی کارڈ کی جانچ کرنی چاہیے۔ وزیر نے ایسا بیان مسلم نوجوانوں کو روکنے کی نیت سے دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal | Indore
    • Share this:
      Muslims should not go to garba pandals: نوراتری میں ملک کے کئی ریاستوں میں گربا ڈانس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں خواتین اور لڑکیاں گروپ میں گربا ڈانس کرتی ہیں۔ پیر سے شروع ہوئے نو روزہ نوراتری تہوار کے ساتھ ہی روایتی گربا ڈانس پروگرام کی بھی شروعات ہوگئی ہے۔ کئی مرتبہ اس ڈانس میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ لڑکے اور مرد بھی ڈانس کرتے ہیں۔ وہیں، بہت سارے لوگ جو، خود ڈانس تو نہیں کرتے ہیں، لیکن ڈانس دیکھتے ضرور ہیں۔ وہیں کچھ مسلم نوجوان بھی ایسے ڈانس پروگرام کی جگہ پر ڈانس دیکھنے جاتے ہیں۔ ایسے میں مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے منگل کو کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں گربا آرگنائزرس کو ڈانس پنڈالوں میں داخلہ کی اجازت دینے سے پہلے لوگوں کے شناختی کارڈ کی جانچ کرنی چاہیے۔ وزیر نے ایسا بیان مسلم نوجوانوں کو روکنے کی نیت سے دیا ہے۔ نروتم مشرا کے اس بیان کی جہاں کئی لوگوں نے مذمت کی ہے، وہیں کچھ علماوں نے وزیرداخلہ نروتم مشرا کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

      شناختی کارڈ کی جانچ ہونی چاہیے
      نروتم مشرا نے صحافیوں سے کہا، ماں درگا کی آرادھنا کا موقع نوراتری ہماری عقیدت کا مرکز ہے۔ اس طرح کے مقدس موقع پر امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کے لئے آرگنائزرس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کی جانچ کے بعد ہی لوگوں کو گربا پروگراموں میں اندر جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس لئے لوگوں کے شناختی کارڈوں کی جانچ ہونی چاہیے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا ہے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی)، کیسے ڈالی گئی اس کی بنیاد؟ جانیے مکمل تفصیل

      یہ بھی پڑھیں:
      ملک گیرچھاپوں اورگرفتاریوں کےبعدبالآخر پی ایف آئی پرپابندی، 8ضمنی تنظیموں پر5سال کی پابندی

      گربا ڈانس میں ’لوجہاد‘ کا خطرہ
      اسی وقت، اس ماہ کے شروع میں، مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے بھی مشورہ دیا تھا کہ 'لو جہاد' کو روکنے کے لیے، نوراتری تہوار کے دوران ریاست میں گربا ڈانس کے مقامات پر شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گربا ڈانس 'لو جہاد' کا ذریعہ بن گیا ہے۔ ہندو دائیں بازو کے رہنما ماضی میں یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ ملک میں لو جہاد کی سازش چل رہی ہے، جس میں ہندو لڑکیوں کو اقلیتی برادری کے مردوں کے ذریعے ورغلا کر زبردستی شادی پر مجبور کیا جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: