ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کمپلیکس 9 لوک کلیان مارگ میں لگی معمولی آگ ، فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا

آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں جائے واقع پر موجود ہیں ۔

  • Share this:
وزیر اعظم کی رہائش گاہ کمپلیکس 9 لوک کلیان مارگ میں لگی معمولی آگ ، فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا
آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں جائے واقع پر موجود ہیں ۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ احاطہ میں آج شام معمولی آگ لگ گئی ۔ آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں کی مدد لی گئی ۔ شارٹ سرکٹ  آگ لگنے کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ آگ سے کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔


اس واقعہ کے بعد پی ایم او انڈیا نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 9 لوک کلیان مارگ میں معمولی آگ لگ گئی ۔ یہ وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ یا دفتر کا احاطہ نہیں ہے ۔ بلکہ یہ ایل کے ایم کمپلیکس کے ایس پی جی ریسپشن کا حصہ ہے ۔ آگ پر پوری طرح سے قابو پالیا گیا ہے ۔



خیال رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ احاطہ میں کئی بنگلے ہوتے ہیں ۔ ان میں سے سبھی بنگلوں کا استعمال وزیر اعظم کے ذریعہ نہیں کیا جاتا ہے ۔ لوک کلیان مارگ کے جس نو نمبر بنگلے میں آگ لگی ہے ، وہ وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ نہیں ہے ۔ وزیر اعظم کا دفتر بھی اس حصے میں نہیں ہے ۔
First published: Dec 30, 2019 08:16 PM IST