உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: مندرگئی نابالغ کو اغوا بناکر 6 حیوانوں نےکی آبروریزی، ملزمین کے گھر پر چلا بلڈوزر

    مدھیہ پردیش: مندر گئی نابالغ کو اغوا بناکر 6 حیوانوں نے کی آبروریزی

    مدھیہ پردیش: مندر گئی نابالغ کو اغوا بناکر 6 حیوانوں نے کی آبروریزی

    مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ 6 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی۔ اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
      ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ 6 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی۔ اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریوا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انل سونکر نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 70 کلو میٹر دور 17 ستمبر کو ہوئی۔ متاثرہ کے مطابق، وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ مندر گئی تھی۔ درشن کرنے کے بعد دونوں بیٹھ کر بات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران 6 لڑکے وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے لڑکی اور اس کے دوست کو دھمکایا۔

      ایڈیشنل ایس پی (ASP) انل سونکر نے بتایا کہ متاثرہ کے مطابق، ملزم اسے گھسیٹ کر پاس کے ہی ایک تالاب کی طرف لے گئے اور وہاں اس کے ساتھ آبروریزی کی۔ شکایت کے مطابق، ملزمین نے لڑکی کے دوست کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس کےسامنے ہی نابالغ کے ساتھ درندگی کی۔ دونوں کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے متاثرہ اور اس کے دوست کے اہل خانہ کو حادثہ کو جانکاری دی۔ لڑکی کی حالت خراب تھی، اس لئے اسے فوری علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔



      نئی گڑھی میں لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے 6 ملزمین میں سے تین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ باقی ملزمین کی پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ ملزمین پر کارروائی کرتے ہوئے مئو گنج ایس ڈی ایم اور ایس ڈی او پی کی موجودگی میں ملزمین کے گھر کو جے سی بی سے توڑا گیا۔ ایسے درندہ ملزمین کو سخت سزا دی جائے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: