உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    11 سال کی عمر سے نابالغ کو ہوس کا شکار بناتا رہا بہنوئی، شادی کے لئے بنا رہا تھا دباو

    11 سال کی عمر سے نابالغ کو ہوس کا شکار بناتا رہا بہنوئی، شادی کے لئے بنا رہا تھا دباو

    11 سال کی عمر سے نابالغ کو ہوس کا شکار بناتا رہا بہنوئی، شادی کے لئے بنا رہا تھا دباو

    Minor Girl Rape: معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب متاثرہ لڑکی نے خاتون تھانے میں درخواست دی، جس میں متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ سالوں سے اس کا بہنوئی جنسی استحصال کر رہا تھا اور اب شادی کرنے کا دباو بنا تھا، لیکن جب لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کردیا تو لڑکی کا فحش ویڈیو وائرل (Video Viral) کرنے کی دھمکی دینے لگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بیتیا: رشتے کی عصمت کو تار تار کرنے والا ایک حادثہ بہار کے بیتیا سے سامنے آرہا ہے۔ جہاں ایک شخص نے بہنوئی سالی کے رشتے کو تار تار کرتے ہوئے نابالغ کے ساتھ ایک 11 سال تک آبروریزی (Minor girl rape) کی ہے۔ پولیس نے ملزم بہنوئی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ دراصل معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا، جب متاثرہ لڑکی نے خاتون تھانے میں درخواست دی، جس میں متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ سالوں سے اس کا بہنوئی جنسی استحصال کر رہا تھا اور اب شادی کرنے کا دباو بنا تھا، لیکن جب لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کردیا تو لڑکی کا فحش ویڈیو وائرل (Video Viral) کرنے کی دھمکی دینے لگا۔ لڑکی کی شکایت پر شہر تھانہ اور خاتون تھانہ کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بہنوئی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

      متاثرہ لڑکی نے بیتیا خاتون تھانے میں درخواست دی کہ جب وہ 11 سال کی تھی، تب اس کے بہنوئی نے پہلی بار زبردستی اس کے ساتھ آبروریزی کی اور اس کا ویڈیو بنا کر اسے مسلسل بلیک میل کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے درخواست میں بتایا کہ ویڈیو بناکر اس کا بہنوئی اس کے ساتھ مسلسل غلط کام کرتا رہا اور جب لڑکی نے مخالفت شروع کی تو بہنوئی نے اس کے بھائی اور والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔

      متاثرہ لڑکی نے درخواست میں بتایا کہ ویڈیو بناکر اس کا بہنوئی اس کے ساتھ مسلسل غلط کام کرتا رہا اور جب لڑکی نے مخالفت شروع کی تو بہنوئی نے اس کے بھائی اور والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔
      متاثرہ لڑکی نے درخواست میں بتایا کہ ویڈیو بناکر اس کا بہنوئی اس کے ساتھ مسلسل غلط کام کرتا رہا اور جب لڑکی نے مخالفت شروع کی تو بہنوئی نے اس کے بھائی اور والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔


      متاثرہ نے درخواست میں یہ بھی لکھا کہ وہ اب 22 سال کی ہوگئی ہے۔ اس کا بہنوئی اس پر زبردستی شادی کرنے کا دباو بنا رہا ہے، جب لڑکی نے انکار کیا تو وہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے، جس سے پریشان ہوکر اس نے خاتون تھانے میں درخواست دی۔ اس بابت بیتیا ایس پی اوپیندر ناتھ ورما نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست پر ایف آئی درج کرکے ملزم بہنوئی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ متاثرہ نے درخواست میں بہنوئی پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے، جس کو لے کر جانچ کی جارہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: