உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چار بدمعاشوں نے خود کو پولیس والا بتایا، پھر عاشق کا اغوا کرکے اس کے سامنے ہی کی نابالغ معشوقہ کی آبروریزی

    چار بدمعاشوں نے خود کو پولیس والا بتایا، پھر عاشق کا اغوا کرکے اس کے سامنے ہی کی نابالغ معشوقہ کی آبروریزی

    چار بدمعاشوں نے خود کو پولیس والا بتایا، پھر عاشق کا اغوا کرکے اس کے سامنے ہی کی نابالغ معشوقہ کی آبروریزی

    Minor girl raped: آبروریزی کا ایک ایسا حادثہ سامنے آیا ہے، جس میں ملزمین نے عاشق جوڑے کو تنہائی میں دیکھ کر عاشق کا پہلے اغوا کرلیا، پھر عاشق کے سامنے ہی معشوقہ کی آبروریزی کی۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ ملزمین نے اپنے آپ کو پولیس والا بتاکر اس حادثہ کو انجام دیا۔

    • Share this:
      پٹنہ: آبروریزی کا ایک ایسا حادثہ سامنے آیا ہے، جس میں ملزمین نے عاشق جوڑے کو  تنہائی میں دیکھ کر عاشق کا پہلے اغوا کرلیا، پھر عاشق کے سامنے ہی معشوقہ کی آبروریزی کی۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ ملزمین نے اپنے آپ کو پولیس والا بتاکر اس حادثہ کو انجام دیا۔ آبروریزی کا شرمسار کرنے والا یہ سانحہ 13 سال کی ایک لڑکی کے ساتھ تب پیش آیا، جب وہ اپنے عاشق کے ساتھ سنسنان جگہ میں اکیلی تھی۔ اسی دوران پیچھا کر رہے 4 بدمعاشوں نے اپنے آپ کو پولیس والا بتایا اور پہلے عاشق جوڑے کی تصویر کھینچی اور پھر عاشق کا اغوا کرکے معشوقہ کو ڈرایا دھمکایا۔ معشوقہ کو عاشق کے سامنے ہی جھاڑیوں میں لے جاکر ایک لڑکے نے آبروریزی کے حادثہ کو انجام دیا۔ اتنا کرنے کے بعد ملزمین نے اپنا موبائل نمبر بھی دیا اور کسی سے ڈرنے اور پولیس کے پاس جانے سے بھی منع یہ کہہ کر کردیا کہ وہ خود پولیس والا ہے۔ پولیس کے پاس تمہیں جانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

      آبروریزی متاثرہ نابالغ لڑکی نے کیا یہ دعویٰ

      آبروریزی کا حادثہ بتاتے ہوئے متاثرہ نے جو شکایت کی ہے، اس کے مطابق، خود کو پولیس والا بتاکر چار نوجوانوں نے اسے ڈرایا دھمکایا اور اس کے بعد بوائے فرینڈ کا اغوا کرکے آبروریزی کے حادثے کو انجام دیا۔ متاثرہ کے مطابق، بدھ کی شام وہ اپنے عاشق کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ اسی دوران دو بائیک پر سوار چار لوگ وہاں پہنچ گئے۔ چاروں نوجوانوں نے پہلے متاثرہ اور اس کے عاشق کی تصویر موبائل میں لی اور پھر خود کو پولیس والا بتاتے ہوئے ان دونوں کو پھٹکار لگانے لگے۔ ان چاروں نوجوانوں نے دونوں کو تھانے لے جانے کی دھمکی دی۔ بعد میں ان نوجوانوں نے متاثرہ کے ساتھ چھیڑخانی شروع کردی، جب عاشق نے اس کی مخالفت کی تو اس کا اغوا کرلیا گیا۔

      آبروریزی متاثرہ کرنا چاہتی تھی خودکشی

      متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایک نوجوان نے اس کے ساتھ پاس کی جھاڑی میں لے جاکر آبروریزی کی۔ حالانکہ معاملے میں تھوڑا ٹوئسٹ یہ ہے کہ متاثرہ کے والد نے 4 لوگوں پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے، جبکہ متاثرہ نے ایک پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ متاثرہ کا بھی کہنا ہے ہ اس حادثہ کے دوران چار بدمعاش موجود تھے۔ متاثرہ نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ کے بعد وہ اپنی جان دینا چاہتی تھی اور گھر سے نکل گئی تھی، لیکن شاہ پور میں ایک راہگیر  نے اسے گھر میں پناہ دی۔ اس کے بعد پولیس اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      مہاراشٹر میں نابالغ لڑکی سے 6 ماہ میں 400 لوگوں نے کی آبروریزی، پولیس کی بڑی کارروائی، تین گرفتار


      پولیس نے شروع کردی کارروائی

      اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کردی اور متاثرہ کے عاشق کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چار ملزمین میں سے ایک کی پہچان بھی کرلی ہے۔ حادثہ میں متاثرہ کے والد کی شکایت پر عاشق کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ متاثرہ اب تمام ملزمین کو سزا دلانا چاہتی ہے۔ پھلواری شریف کے تھانہ انچارج رفیق الرحمن کے مطابق، اس معاملے میں کسی فریق نے اب تک تحریری درخواست نہیں دی ہے، لیکن پولیس اس معاملے کی سنجیدگی سے پڑتال کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: