میرٹھ کے ذاکرنگر ، تارا پوری لساڑی روڈ، فتح الله پور، اسلام آباد ، قدوائی نگر ، رشید نگر ، مجید نگر اقلیتی آبادی والے پچھڑے علاقوں کو بسے ہوئے ایک مدّت گزر گئی۔ لیکن گزشتہ بیس برسوں میں بھی ان علاقوں کے حالات نہیں بدلے ۔جگہ جگہ ٹوٹی سڑکیں ، لائٹ اور پانی کی بدتر سپلائی ان علاقوں میں رہنے والوں کی قسمت بن گئی ہے ۔ تمام شکایتوں کے باوجود سرکاری عملے کی لاپرواہی اور دوہرے رویہ سے ان علا قوں میں رہنے والے لوگ پریشان ہیں ۔
برسات کے اس موسم میں اب نگر نگم کی نیند ٹوٹی ہے تو سرکاری عملے نے نالوں کی صفائی تو شروع کی ہے لیکن نالوں سے نکلے کچرے اور غلاظت کو سڑک پر پھیلا کر مقامی لوگوں کے لئے مزید پریشانی پیدا کر دی ہے ۔وہیں کانوڑ یاترا اور عید الاضحی کے پیش نظر شہر میں صاف صفائی کو لیکر سماجی کارکنان بھی نگر نگم کے چکّر لگا رہے ہیں ۔ آپ بھی دیکھئے نیوز18 اردو کے لیے میرٹھ سے تنظیر انصار کی یہ رپورٹ
وہیں متعلقہ محکموں کے ذمہ دار افسران نگر نگم کی بدنظمی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہی نظر آتے ہیں۔نگر نگم حلقے میں آنے والے ہر ایک علاقے میں لائٹ، پانی اور صاف صفائی کی ذمہ داری متعلقہ سرکاری محکموں کی ہوتی ہے لیکن ذمہ داری کی ادائیگی کا دائر ہ اگر شہر کے کچھ علاقوں تک ہی محدود ہو تو ان محکموں کی کارکردگی پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔