ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان، ٹاپ 10 میں 5 اقلیتی طلبا کو ملی جگہ

مغربی بنگال کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں مسلم طلبا نے بھی ٹاپ-10 کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ ٹاپ-10 میں پانچ مسلم طلبا نے بھی ٹاپ -10 جگہ بناکر تاریخ رقم کردی ہے۔ چھٹی سے لے کر 10ویں پوزیشن پر اقلیتی طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال: دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان، ٹاپ 10 میں 5 اقلیتی طلبا کو ملی جگہ
بنگال کے دسویں جماعت کے امتحان کے نتاٸج کا اعلان، ٹاپ 10کی فہرست میں اقلیتی طلبا نے بھی بنائی جگہ

کولکاتا: مغربی بنگال کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں مسلم طلبا نے بھی ٹاپ-10 کی فہرست میں جگہ  بناٸی ہے۔ ریاست کے بردوان ضلع کی ارترا پال نے 91.14 فیصد نمبر حاصل کرکے ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے جبکہ پانچ مسلم طلبا نے بھی ٹاپ -10 کی فہرست میں چھٹی سے دسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ پانچ طلبا نے ٹاپ -10 میں جگہ بناٸی ہے۔ امسال مغربی بنگال بورڈ سکینڈری ایجوکیشن کے مادھیامک امتحان میں 1003666 طلبا شامل ہوٸے، جن میں  843305 طلبا نے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر 86.34 فیصد طلبا کامیاب ہوٸے، جو گزشتہ سال کے مقابلے بہتر ہے۔


مغربی بنگال کی دسویں جماعت کے بورڈ امتحان 700 نمبر کے امتحان میں 694 نمبر حاصل کرکے بردوان کی اریترا پال نے اول مقام حاصل کیا۔ساتویں ہوزیشن حاصل کرنے والے سید محمد تمیم نے اپنے رزلٹ پرخوشی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کے ان کے نتاٸج اچھے ہوں گے، لیکن انہیں ٹاپ -10 میں جگہ ملے گی، یہ نہیں سوچا تھا۔ انہوں نے مستقبل میں ڈاکٹر بننےکی خواہش کا ظہار کرتے ہوٸےکہا کہ کورونا بحران کے دوران ڈاکٹروں کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے، ایسے میں وہ سماج اور معاشرے کی خدمت کے لٸے ڈاکٹر کے پیشے کو ترجیح دیں گے۔


سید محمد تمیم نے کہا کے موجودہ دورہ میں طلبا تعلیم تو حاصل کررہے ہیں، لیکن ان کی رہنماٸی کرنے والا کوٸی نہیں ہے۔ انہوں نے والدین سمیت سماجی تنظیموں کو بھی اگے آنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ ویسٹ بنگال بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نے 10ویں کے امتحان میں کولکاتا شہر کے اسکولوں کی کارکردگی کو مایس کن بتاتے ہوٸے کہا کہ ٹاپ -10 کی فہرست میں کولکاتا کے کسی بھی اسکول کے طلبا کو جگہ نہیں ملی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading