ہوم » نیوز » وطن نامہ

Mission Paani Waterthon: اکشے کمار نے بتایا کیسے پانی نے بچائی تھی ان کی جان ، کہا : ہائیڈروتھیریپی سے رہتے ہیں فٹ

پانی کے تحفظ کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے نیوز18 ، ہارپک انڈیا کے ساتھ مل کر مہم چلا رہا ہے اور اس مہم کا آغاز منگل کو ہوا ۔

  • Share this:
Mission Paani Waterthon: اکشے کمار نے بتایا کیسے پانی نے بچائی تھی ان کی جان ، کہا : ہائیڈروتھیریپی سے رہتے ہیں فٹ
Mission Paani Waterthon: اکشے کمار نے بتایا کیسے پانی نے بچائی تھی ان کی جان ، کہا : ہائیڈوتھیریپی سے رہتے ہیں فٹ

فلم اداکار اکشے کمار نے نیوز18 کے خاص پروگرام مشن پانی میں کہا کہ پانی کی وجہ سے ہی ان کی جان بچی تھی ۔ اکشے نے بتایا کہ سلپ ڈسک کی وجہ سے ان کی مشکلات کافی زیادہ بڑھ گئی تھیں ۔ ایسے میں انہوں نے ہائیڈروتھیریپی لی تھی ۔ بتادیں  کہ نیوز18 ، ہارپک کے ساتھ مل کر ان دنوں مشن پانی نام کی ایک مہم چلا رہا ہے ۔ اس کا مقصد لوگوں کی پانی بچانے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ اکشے کمار اس مہم کے ایمبیسڈر ہیں ۔ اس مہم کا تھیم پانی کی کہانی بھارت کی زبانی ہے ۔ لوگ اس مہم میں ملک بھر میں پانی کی کمی کو لے کر گفتگو کررہے ہیں ۔


اکشے کمار نے اس پروگرام میں پانی بچانے اور ہائیڈروتھیریپی پر بات کی ۔ ہائیڈروتھیریپی پانی کے ذریعہ کی جانے والی ایک تھیریپی ہے ، جس کا استعمال عام طور پر انجری سے ٹھیک ہونے کیلئے کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 1990 کے دور میں کیسے انہیں سلپ ڈسک کی وجہ سے پریشانی ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد ہائیڈروتھیریپی کے ذریعہ ہی وہ پوری طرح سے ٹھیک ہوئے تھے ۔


اکشے کمار نے بتایا کہ جب کسی بھی علاج نے کام نہیں کیا ، تو ان کے ڈاکٹڑ نے انہیں ہائیڈروتھیریپی کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ عمل پانی میں کام کرنے کیلئے مجبور کرتا ہے ۔ خواہ وہ چل رہا ہو ، پیدل چل رہا ہو یا کسی بھی طرح کی ورزش ہو ۔ سوئمنگ میں پانی میں کام کرنا شامل ہے ۔ ورزش اور پانی کی اچھال سے کسی کے جسم پر وزن بڑھنے کا تناو کم ہوتا ہے ۔


مشن پانی میں شامل ہوئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ زیر زمین پانی کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے ۔ اس کے ساتھ ہی صاف ستھرے پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔ وزیر صحت نے اس کے ساتھ ہی سرکار کی 'جل پرودھیوگیکی پہل' کے بارے بھی بتایا اور کہا کہ اس کا مقصد تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پورے ملک میں لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب کرانا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 26, 2021 04:44 PM IST