مشن پانی: امیتابھ بچن بتا رہے ہیں پانی کی قیمت

آبی بحران کے مسئلہ کے مد نظر نیوز 18 اور ہارپک پچھلے ایک عرصہ سے 'مشن پانی' نام سے مہم چلا رہے ہیں۔ آج ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

Aug 27, 2019 02:22 PM IST | Updated on: Aug 27, 2019 03:03 PM IST
مشن پانی: امیتابھ بچن بتا رہے ہیں پانی کی قیمت

مشن پانی مہم کا آغاز

گزشتہ کئی دہائیوں سے آبی بحران ہندستان کیلئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نیتی آیوگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 21 شہروں میں 2020 تک زیر زمین پانی ختم ہوجائے گا۔ نیتی آیوگ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ہندستان کی کل آبادی کے تقریبا 40 فیصدی لوگوں کو سال 2030 تک پینے کا پانی نہیں ملے گا۔ تین اہم ندیاں ، پانچ ویٹ لینڈ اور چار آبی ذرائع  ابھی سے خشک ہو گئے ہیں۔

آبی بحران کے مسئلہ کے مد نظر نیوز 18 اور ہارپک پچھلے ایک عرصہ  سے 'مشن پانی' نام سے مہم چلا رہے ہیں۔ آج ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس مہم میں شامل ہوئے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن پانی کی اہمیت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ پانی کی بربادی روکنے کے لئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سوچئے، کل اگر پانی نہیں بچے گا تو کیا ہو گا۔ اس لئے ہمیں ابھی سے پانی کا تحفظ کرنا چاہئے۔

امیتابھ بچن نے لوگوں سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بڑی مہم سے ملک بھر میں ایک اچھا پیغام جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک سے پولیو ختم کرنے میں 8 سال لگے۔ یہ آسان کام نہیں تھا۔ ہم لوگ اس میں بھی کامیاب ہوں گے۔

مہم کا آغاز کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ پہلے ہی کافی دیر ہو چکی ہے۔ ہمیں کل کے لئے پانی بچانا ہے۔ کیونکہ پانی ہی زندگی ہے۔ نیوز 18 نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے پانی کی قلت پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اسے لے کر کافی سنجیدہ ہے۔ ان کی حکومت پانی بچانے کے لئے کئی قدم اٹھا رہی ہے۔

وہیں، جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ’’ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ نیٹ ورک 18 نے آبی تحفظ کو لے کر اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے مشن کو اس سے کافی مدد ملے گی‘‘۔

ہارپک انڈیا کے نرسمہن ایشور کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کو لے کر حالات بیحد خراب ہیں۔ چنئی میں ہم نے دیکھا کہ کتنے پریشان تھے۔

 

Loading...