مشن پانی : سوکھے سے متاثر اس ضلع میں استھی وسرجن کیلئے ندیوں میں ٹینکر سے پانی بہا رہے ہیں لوگ

ایک ہی ریاست میں دو طرح کے حالات ، ایک طرف ممبئی میں لوگ بارش کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف بیڑ ضلع کا حال ایسا ہے کہ یہاں پر لوگ ایک ایک بوند پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔

Jul 26, 2019 11:53 PM IST | Updated on: Jul 26, 2019 11:53 PM IST
مشن پانی : سوکھے سے متاثر اس ضلع میں استھی وسرجن کیلئے ندیوں میں ٹینکر سے پانی بہا رہے ہیں لوگ

علامتی تصویر

ایک ہی ریاست میں دو طرح کے حالات ، ایک طرف ممبئی میں لوگ بارش کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف بیڑ ضلع کا حال ایسا ہے کہ یہاں پر لوگ ایک ایک بوند پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔ پینے کے پانی کیلئے ترس لوگوں کے حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ ان کو مردوں کی آخری رسوم کی ادائیگی میں بھی پریشانی پیش آرہی ہے ۔ وہیں بارش کی امید لگائے بیٹھے لوگوں کیلئے محکمہ موسمیات نے پھر بری خبر سنائی ہے ۔ محکمہ کے مطابق 17 جولائی تک ضلع میں 40 فیصد کم بارش درج کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سوکھے کا دور ابھی مزید جاری رہ سکتا ہے ۔

بیڑ میں بھیانک سوکھے کی وجہ سے یہاں موجود گوداوری ندی بھی اب پوری طرح خشک ہوگئی ہے ۔ ایسے میں کسی شخص کی موت ہوجانے پر اس کی آخری رسوم ادا کرنا بھی ایک بڑی پریشانی کا سبب بن گیا ہے ۔ لائیو ہندوستان کی ایک رپورٹ کے مطابق اب مقامی لوگوں استھیوں کے وسرجن کیلئے پانی کا ٹینکر منگواتے ہیں ۔ اس دوران ٹینکر کا پانی ندی میں چھوڑا جاتا ہے اور استھیوں کا وسرج کیا جاتا ہے ۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک لوگ گوداوری ندی کے کنارے رکشا بھون میں یہ رسوم ادا کرتے آئے ہیں ، لیکن اب یہاں پر پانی کی پریشانی کافی بڑھ گئی ہے ۔ ایسے میں لوگ یا تو ٹینکر منگوانے کیلئے مجبور ہیں یا پھر انہیں آخری رسوم کی ادائیگی اور پاون اشنان کیلئے 90 کلو میٹر دور پڑوسی ضلع اورنگ آباد جانا پڑ رہا ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹینکر سے پانی منگوانا بھی آسان نہیں ہے ۔ پہلے تو پانی کی کمی کی وجہ سے ٹینکر آسانی سے ملتے نہیں ہیں ، وہیں اگر ٹینکر مل بھی جاتا ہے ، تو اس کیلئے 500 سے 700 روپے کی قیمت چکانی پڑتی ہے ۔ ایسے میں ہرکوئی آسانی سے ٹینکر بھی نہیں منگوا سکتا ہے ۔ خاص کر غریب لوگوں کے سامنے تو پینے کے پانی کی بھی بڑی مصیبت پیدا ہوگئی ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پورے مراٹھواڑہ میں ہی مانسون آنے کے بعد سے اب تک 44 فیصد کم بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے حالات کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ بیڑ اور اس کے پڑوسی اضلاع میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com