உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mission Paani: گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا- ملک کو شفاف بنانےکا ہر ایک شہری عزم کریں

    گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا- ملک کو شفاف بنانےکا ہر ایک شہری عزم کریں

    گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا- ملک کو شفاف بنانےکا ہر ایک شہری عزم کریں

    گجیندر سنگھ شیخاوت (Gajendra Singh Shekhawat) نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ سال 2019 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) نے ملک کو کھلے میں بیت الخلا سے آزاد ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارے لئے آخری ہدف نہیں ہے، یہ صرف ایک منرل تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی آبی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت (Gajendra Singh Shekhawat) نے نیوز 18 کے مشن پانی (Mission Paani) پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت مشن (Swachh Bharat Mission) کے وزن کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت کے لئے ملک کو پانی سے بھرپور بناسکیں، اس کے ساتھ حکومت مکمل جانفشانی اور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

      گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ جہاں تک مستقبل میں صفائی اور پانی سے متعلق سوال ہے تو میں بتادوں کہ جب سال 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کھلے میں بیت الخلا سے آزادی ہندوستان کا عزم ملک کے سامنے رکھا تھا۔ اس وقت دنیا نے اس کے لئے 2030 کا وقت مقرر کیا تھا، لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہم نے 60 کروڑ لوگوں کو کھلے میں بیت الخلا سے روکنے میں کامیابی حاصل کی اور مشن کے پورے ہونے سے 11 سال پہلے سال 2019 میں ہی اس ریکارڈ کو حاصل کرلیا۔

      مشن پانی پروگرام میں سوچھ بھارت مشن پر بھی تبادلہ خیال

      گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ سال 2019 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو کھلے میں بیت الخلا سے آزاد ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارے لئے آخری ہدف نہیں ہے، یہ صرف ایک منرل تھی۔ اب ہم مکمل صفائی کی طرف آگے بڑھیں گے۔ ملک اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سوچھ بھارت مشن کے اسٹیج-1 میں جیسے ہم نے جن آندولن کے ذریعہ ہر ایک گاوں کو اپنے ساتھ جوڑا تھا، ویسے ہی اسٹیج-2 میں بھی ہم نے سبھی گاوں کو ایک ساتھ لے کر بیداری پھیلانے کا کام شروع کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      World Toilet Day:مشن پانی میں حلف لیکر ہندوستان کو پانی کے بحران سے بچائیں، پروگرام کی براہ راست نشریات یہاں دیکھیں



       ملک کو سوچھ بنانے کی ضرورت

      گجیندرسنگھ شیخاوت نے کہا کہ ملک کے گاوں اب اسٹیج-2 کے لئے تیار کئے منصوبہ پر تیزی سے عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سوچھ بنانے کے لئے ضرورت ہے کہ ہر ایک شہری عزم کریں اور عزم ہی نہیں اسے ثابت کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر لگیں۔ اس طرح کی کوشش سے ہی ہم ایک نیا ملک بناسکیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: