உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mission Paani: ’صفائی اور پانی، بچانی ہے زندگانی‘ کے حلف کے ساتھ ملک نے کیا عزم

    ’صفائی اور پانی، بچانی ہے زندگانی‘ کے حلف کے ساتھ ملک نے کیا عزم

    ’صفائی اور پانی، بچانی ہے زندگانی‘ کے حلف کے ساتھ ملک نے کیا عزم

    Mission Paani: مشن پانی (Mission Paani)، پانی بحران (Water Crisis) سے نمٹنے کے لئے ایک مہم ہے، جو آنے والی نسلوں کے لئے پانی بچانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد ملک کے باشندوں کا پانی کے تئیں برتاو میں تبدیلی لانا ہے، تاکہ اس کا استعمال شراکت داری اور محتاط انداز سے کیا جاسکے۔ اس پروگرام میں پہنچے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا (Om Birla) نے کہا، مشن پانی کو ایک مہم کے طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ورلٹ ٹوائلیٹ ڈے (World Toilet Day) کے موقع پر Network18 and Reckitt کی طرف سے منعقدہ مشن پانی (Mission Paani) پرواگرم میں ہندوستان کی کئی بڑی ہستیوں اور عظیم شخصیات نے ملک کے باشندوں کے ساتھ مل کر پانی بچانے اور صفائی کا عزم کیا۔ مشن پانی، پانی بحران (Water Crisis) سے نمٹنے کے لئے ایک مہم ہے، جو آنے والی نسلوں کے لئے پانی بچانے کا کام کر رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد ملک کے باشندوں کے تئیں برتاو میں تبدیلی لانی ہے تاکہ اس کا استعمال شراکت داری اور محتاط طریقے سے کیا جاسکے۔

      لوک سبھا اسپیکر نے کہا- مشن پانی کو مہم کی طرح چلائیں

      اس پروگرام میں پہنچے لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا نے کہا، مشن پانی کو ایک مہم کے  طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ملک کے جتنے بھی منتخب جمہوری ادارے ہیں، اس کے سبھی نمائندوں کو اپنے علاقے میں مشن پانی، میرا گاوں صاف ستھرا اور میرا شہر صاف ستھرا کے عزم کے ساتھ مہم چلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کے درمیان مقابلہ ہونا چاہئے کہ ہم نے اپنے گاوں کو کیسے صاف رکھا اور صاف پانی پلایا۔ اس عوامی حصہ داری کے ذریعہ سے ہم ان دنوں مہم کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے۔

      گاوں میں صاف ستھرا پانی پہنچانے کی مہم چلائیں

      لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ مشن پانی کو ایک مہم کے طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔ مشن پانی پروگرام میں اوم برلا نے کہا کہ ہر گاوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کی کمیٹی بنائی ہے، جو ساتھ میں کام کرے، جس سے گاوں میں سوچھ پانی پہنچانے کی مہم کو پورا کیا جاسکے۔ اوم برلا نے کہا کہ اس موضوع کو ہمیں بڑی مہم کے طور پر چلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جتنی بھی منتخب ہوئی جمہوری ادارے ہیں، اس کے سبھی عوامی نمائندوں کو اپنے علاقے میں مشن پانی، میرا گاوں صاف اور میرا شہر صاف کے عزم کے ساتھ مہم چلانی چاہئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Mission Paani: ’صفائی اور پانی، بچانی ہے زندگانی‘ کے حلف کے ساتھ ملک نے کیا عزم


      پانی کی زندگی میں اہمیت بہت زیادہ

      بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار نے کہا، صاف پانی کی زندگی میں جو اہمیت ہے اس کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پانی ہی تو زندگی ہے۔ ہمارے جیسے ملک میں آج بھی ایسے کئی علاقے ہیں، جہاں صاف پانی اور ٹوائلیٹ جیسی ضرورتوں کو لے کر خواتین کے لئے زندگی آسان نہیں ہے۔ سوچھ بھارت مشن کی مہم کے تحت کام ہو رہا ہے اور آگے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: